پنجاب: پولیس ریکارڈ سرٹیفکیٹ کے اجرا کا نیا قانونی طریقہ متعارف کرانے کا فیصلہ
Web Desk
17 November 2026
پنجاب حکومت نے مقدمات سے بری، ڈسچارج یا خارج ہونے والے شہریوں کو ملازمت، ویزا اور امیگریشن کے حصول میں درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے پولیس ریکارڈ سرٹیفکیٹ کے اجرا کا باقاعدہ قانونی طریقہ کار وضع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں پیش کیا گیا ‘پولیس آرڈر (ترمیمی) ایکٹ 2026’ کا بل قائمہ کمیٹی برائے قانون کو موصول ہو گیا ہے۔ مجوزہ بل کے متن کے مطابق کسی بھی فوجداری مقدمے سے بریت یا مقدمہ خارج ہونے کی صورت میں شہریوں کو عدالتی احکامات کی مصدقہ نقول جمع کرانے اور تصدیق کے بعد 15 روز کے اندر متعلقہ مقدمے کے اندراج کے بغیر صاف پولیس ریکارڈ سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا، جبکہ مجرمانہ ریکارڈ نہ ہونے کی صورت میں ضلعی پولیس سربراہ درخواست گزار کو تین روز کے اندر سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا پابند ہوگا۔ قانون میں یہ وضاحت بھی شامل ہے کہ عادی مجرم قرار دیے گئے افراد کی حیثیت سرٹیفکیٹ میں ظاہر کی جائے گی، تاہم سرٹیفکیٹ جاری کرنے سے انکار کی صورت میں ضلعی پولیس سربراہ تحریری وجوہات دینے کا پابند ہوگا جس کے خلاف متاثرہ شہری 14 روز میں اپیل دائر کر سکے گا اور مجاز افسر 30 روز میں فیصلہ سنائے گا، جبکہ صوبائی پولیس افسر کو ایسے مقدمات کی درجہ بندی اور اپیل کے طریقہ کار کے تعین کا اختیار حاصل ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
نئے انتظامی یونٹس پر جلد از جلد ریفرنڈم کروایا جائے: فاروق ستار
17 November 2026
پی ٹی آئی احتجاج: رینجرز اہلکاروں کو گاڑی تلے کچلنے کے مقدمے میں پیشرفت
17 November 2026
لاہور: کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس برطرف
17 November 2026
اسحاق ڈار سے ترکمانی وزیر خارجہ کی ملاقات، زیرِ التوا مسائل کے حل پر زور
17 November 2026
فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، قریبی روابط اور تعاون پر اتفاق
17 November 2026
مال گاڑی کو حادثہ، انجن سمیت 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
17 November 2026
عمران خان کو سرجری کی ضرورت ہے تو حکومت سہولت فراہم کرے گی: رانا ثنا اللہ
17 November 2026
ایران کا آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ
17 November 2026