شام کا اقوام متحدہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں اور جارحانہ پالیسیوں پر احتجاج
Web Desk
17 November 2026
شام نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی فوجی کارروائیوں اور جارحانہ پالیسیوں پر شدید احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی اقدامات کے خلاف ملک بھر میں 2011ء کے بعد سب سے بڑے عوامی مظاہرے دیکھنے میں آئے ہیں۔
سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں شام کے مستقل سفیر ابراہیم اولابی نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ایک معذور نوجوان کی ہلاکت کے بعد ملک کے شمال سے جنوب تک شدید احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔ ان مظاہروں میں اسرائیلی فضائی و زمینی حملوں، بلاجواز گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں اور شامی اراضی پر قبضے کے خلاف عوام کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ شامی سفیر نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ شام کی خودمختاری کا مکمل احترام کرے اور خطے میں کشیدگی کا سلسلہ فوری بند کرے۔
دوسری جانب شام کے لیے اقوام متحدہ کے نائب خصوصی ایلچی کلاڈیو کورڈو نے بھی اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے تصدیق کی کہ اسرائیلی فوج کی دراندازی، گولہ باری، عارضی چیک پوسٹوں کے قیام اور گرفتاریوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس سے نہ صرف شام کی خودمختاری پامال ہو رہی ہے بلکہ عام شہریوں کی روزمرہ زندگی اور بنیادی ضروریات بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ انہوں نے فریقین پر 1974ء کے اسرائیل، شام جنگ بندی معاہدے کی مکمل پاسداری کرنے پر زور دیا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026