سرکاری اداروں کو خودکفیل بنانے کیلئے مؤثر نظام لانا چاہتے ہیں: فیصل کریم کنڈی
Web Desk
16 November 2026
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سرکاری اداروں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے اور خودکفیل بنانے کے لیے ایک مؤثر نظام متعارف کرانا چاہتی ہے تاکہ یہ ادارے دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر اپنے اخراجات خود پورے کر سکیں۔ پشاور میں گورنر کی زیرِ صدارت ورکرز ویلفیئر بورڈ کے اہم اجلاس میں مشیر قانون و محنت عامر جاوید اور سیکرٹری محنت عبدالباسط سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی، جس میں ریگی للمہ پشاور میں محنت کشوں کے لیے تعمیر کردہ رہائشی فلیٹس، تعلیمی اداروں اور دستیاب اراضی سے متعلق امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے ہدایت کی کہ رہائشی فلیٹس کی الاٹمنٹ میں مکمل شفافیت اور میرٹ کو یقینی بناتے ہوئے انہیں صرف حقیقی اور مستحق محنت کشوں کو دیا جائے جبکہ غیر قانونی الاٹمنٹ، فلیٹس کرائے پر دینے اور رہائشی کالونیوں میں تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی جاری رکھی جائے۔ انہوں نے محنت کشوں کے بچوں کے سکولوں میں فرنیچر و آئی ٹی لیبز کی فراہمی، نجی تعلیمی اداروں کے ساتھ اشتراک کے امکانات کا جائزہ لینے اور اخراجات میں کمی کے لیے سکولوں و فلیٹس کے ٹیوب ویلز کو سولر انرجی پر منتقل کرنے پر زور دیا، جبکہ جلوزئی نوشہرہ سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں بورڈ کی دستیاب اراضی کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) موڈ کے تحت استعمال میں لانے کے لیے جامع منصوبہ بندی کرنے کی بھی ہدایت کی۔
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس صاحبان کے نام خط حقائق کے منافی اور دراصل این آر او کی درخواست ہے
16 November 2026
پاکستانی معیشت کے تمام اہم اشاریوں میں بہتری، سٹیٹ بینک کی سالانہ رپورٹ جاری
16 November 2026
پنجاب حکومت نے اینٹی ریپ ایکٹ لانے اور خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا، عظمیٰ بخاری
16 November 2026
سالک حسین کا مریم نواز کو قانونی جواب، 2 نوٹس بھی بھجوا دیے
16 November 2026
ماسکو پر رواں سال کے بڑے حملوں میں سے ایک ناکام، سیکڑوں ڈرون تباہ
16 November 2026
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے نام اڈیالہ جیل سے کھلا خط
16 November 2026
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہونے والے وکلاء کے لیے گاؤن پہننا لازمی قرار
16 November 2026
بشریٰ بی بی کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر؛ مکمل طبی ریکارڈ طلب
16 November 2026