پاکستان خطے میں ترقی کے لیے بات چیت سے تنازعات کا خاتمہ چاہتا ہے: اسحاق ڈار
Web Desk
16 November 2026
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار ترقی اور اقتصادی ایجنڈے کی کامیابی کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کا خاتمہ ناگزیر ہے، کیونکہ عدم تحفظ سے تجارتی راستے، توانائی کی فراہمی اور سرمایہ کاری متاثر ہوتی ہے۔ اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دفترِ خارجہ علاقائی امن و استحکام کے لیے عالمی شراکت داروں سے قریبی رابطے میں ہیں، جبکہ پاکستان ایک پرامن اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے جو ای سی او کے فریم ورک میں ضم ہو، تاہم بامعنی پیش رفت کے لیے افغان حکام کو پڑوسی ممالک کے جائز سیکیورٹی خدشات بالخصوص دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنا ہوگا۔ مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے اسٹریٹجک اہداف 2026 تا 2035ء کو اہم سنگِ میل قرار دیا اور واضح کیا کہ پاکستان کی ای سی او صدارت کے دوران پانچ بنیادی ترجیحات پر کام کیا جائے گا جن میں تجارت و سرمایہ کاری کا فروغ، وسطی و جنوبی ایشیا سمیت پاکستانی بندرگاہوں تک ٹرانسپورٹ و ٹرانزٹ روابط کی بہتری، ای سی او تجارتی معاہدے کو جدید بنانا، موسمیاتی تبدیلیوں و قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ اور نوجوان آبادی سمیت انسانی وسائل پر سرمایہ کاری شامل ہیں۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار سے ترکمانی وزیر خارجہ کی ملاقات، زیرِ التوا مسائل کے حل پر زور
17 November 2026
فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، قریبی روابط اور تعاون پر اتفاق
17 November 2026
مال گاڑی کو حادثہ، انجن سمیت 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
17 November 2026
ایران کے ممتاز مذہبی رہنما آیت اللہ وحید خراسانی 108 برس کی عمر میں وفات پاگئے
17 November 2026
عمران خان کو سرجری کی ضرورت ہے تو حکومت سہولت فراہم کرے گی: رانا ثنا اللہ
17 November 2026
ایران کا آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ
17 November 2026
لاہور: مدرسے میں تاخیر سے پہنچنے پر قاری کا طالبعلم پر تشدد
17 November 2026
باب المندب سے فورسز کا انخلا، سعودیہ نے اتحادی فوج کا کمانڈر بدل دیا
17 November 2026