LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
13 سالہ لڑکی کا تشدد سے قتل کیس: پولیس افسر کی اہلیہ اور قاری کا جسمانی ریمانڈ منظور توانائی کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز کا کوئی متبادل راستہ موجود نہیں: قطری وزیراعظم تاریخ میں پہلی بار صوبوں کی جانب سے وفاق کو 57 ارب 46 کروڑ کی گرانٹ پاکستان خطے میں ترقی کے لیے بات چیت سے تنازعات کا خاتمہ چاہتا ہے: اسحاق ڈار یمنی حکومتی فورسز کا باب المندب کے علاقے سے انخلا کا اعلان غیر محتاط الزام تراشی انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بن سکتی ہے: صدر، وزیر اعظم پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رحجان ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کا آغاز، وژن 2035 کی منظوری متوقع ڈسپلن کی خلاف ورزی اور ناقص کارکردگی، عماد بٹ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ سے باہر جنوبی کوریا میں اے آئی کے ذریعے امتحان میں نقل کرنے والا ٹاپر پکڑا گیا ٹرمپ کی قدامت پسند ججوں کی تقرری کی کوششوں کو ریپبلکن سینیٹرز کی مخالفت کا سامنا امریکا میں فضائی آپریشن تیسرے روز بھی متاثر، 5 ہزار زائد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے چھاپے، 2 فلسطینی بھائی گرفتار، 4 افراد زخمی مکہ اور مدینہ کی جانب بھیجے گئے حوثیوں کے 3 ڈرونز تباہ کر دیے، ترکی المالکی ابوظہبی: بچوں میں کاروباری و تخلیقی صلاحیتیں اجاگر کرنے والا ہوامیر فریجنا فیسٹیول اختتام پذیر

روس 2027ء کی عالمی جونیئر آئس ہاکی چیمپئن شپ میں شرکت نہیں کرسکے گا

Web Desk

16 November 2026

روس 2027ء کی عالمی جونیئر آئس ہاکی چیمپئن شپ میں شرکت نہیں کر سکے گا کیونکہ میزبان ملک کینیڈا نے یوکرین جنگ کے تناظر میں روسی اور بیلاروسی کھلاڑیوں و عہدیداروں کے ملک میں داخلے پر عائد پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انٹرنیشنل آئس ہاکی فیڈریشن (IIHF) نے تصدیق کی ہے کہ متبادل انتظامات پر غور کے باوجود چیمپئن شپ کی میزبانی کینیڈا ہی کرے گا اور ایونٹ 26 دسمبر 2026ء سے 5 جنوری 2027ء تک کینیڈین شہروں ایڈمنٹن اور ریڈ ڈیئر میں منعقد ہوگا، جبکہ کینیڈا کے وزیرِ مملکت برائے کھیل ایڈم وان کوورڈن نے واضح کیا ہے کہ روسی اور بیلاروسی کھلاڑیوں اور حکام کو درست ویزوں کے باوجود مقابلوں میں شرکت کے لیے کینیڈا میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ واضح رہے کہ 2022ء میں روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد انٹرنیشنل آئس ہاکی فیڈریشن نے روس اور بیلاروس کی ٹیموں کو بین الاقوامی مقابلوں سے معطل کر دیا تھا جس کے باعث دونوں ممالک کی ٹیمیں مسلسل عالمی آئس ہاکی ایونٹس سے محروم ہیں۔