آئی سی سی نے 2035 تک عالمی کرکٹ ایونٹس کا روڈ میپ منظور کرلیا
Web Desk
16 November 2026
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2035ء تک منعقد ہونے والے بڑے عالمی کرکٹ ایونٹس کے مکمل شیڈول اور آئندہ میگا ٹورنامنٹس کے کوالیفکیشن فارمیٹس کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 2027ء کے ون ڈے ورلڈ کپ اور 2028ء کے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کوالیفکیشن فارمیٹس منظور کر لیے گئے ہیں، جبکہ 2028ء کے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھی کوالیفکیشن کا جامع طریقہ کار طے کر لیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ آئی سی سی بورڈ نے لاس اینجلس اولمپکس 2028ء میں کرکٹ کی واپسی کے سلسلے میں کوالیفائنگ مرحلے کے میچز امریکا اور بنگلا دیش میں کرانے کی بھی باضابطہ منظوری دے دی ہے، جس کے تحت مینز اولمپک کوالیفائرز بنگلا دیش اور ویمنز کوالیفائرز امریکا میں کھیلے جائیں گے۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2029ء کا فائنل انگلینڈ میں کھیلا جائے گا، جس کے انعقاد کے لیے 8 سے 12 جون تک کی تاریخیں مقرر کی گئی ہیں۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ان اہم فیصلوں کا بنیادی مقصد عالمی سطح پر کرکٹ کے مزید مواقع پیدا کرنا، بین الاقوامی کیلنڈر میں طویل المدتی وضاحت لانا اور تمام رکن ممالک کے لیے کوالیفکیشن کے راستوں کو مزید شفاف اور بہتر بنانا ہے۔
متعلقہ عنوانات
آئی سی سی کا ورلڈ کپ کوالیفائرز کے فارمیٹ میں اہم تبدیلیوں کا اعلان
16 November 2026
ڈسپلن کی خلاف ورزی اور ناقص کارکردگی، عماد بٹ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ سے باہر
16 November 2026
روس 2027ء کی عالمی جونیئر آئس ہاکی چیمپئن شپ میں شرکت نہیں کرسکے گا
16 November 2026
بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ، پاکستان نے بنگلادیش کو 126 رنز سے شکست دے دی
16 November 2026
ڈسپلن کی خلاف ورزی اور ناقص کارکردگی، عماد بٹ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ سے باہر
16 November 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کیلئے دونوں ٹیموں کی تیاریاں شروع
16 November 2026
روس 2027ء کی عالمی جونیئر آئس ہاکی چیمپئن شپ میں شرکت نہیں کرسکے گا
16 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کو نیدرلینڈز کے ہاتھوں شکست
16 November 2026