آئی سی سی کا ورلڈ کپ کوالیفائرز کے فارمیٹ میں اہم تبدیلیوں کا اعلان
Web Desk
16 November 2026
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2027ء کے ون ڈے ورلڈ کپ کوالیفائر کے فارمیٹ میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے سپر سکس مرحلہ ختم کرنے اور میچز کی تعداد 34 سے کم کر کے 23 کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فروری اور مارچ 2027ء میں 10 ٹیموں کے درمیان ہونے والے کوالیفائر میں دونوں گروپس کی ٹاپ دو ٹیمیں براہِ راست سیمی فائنل اور پھر فائنل کھیلیں گی، جہاں فاتح ٹیم براہِ راست 2027ء ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرے گی جبکہ دوسری، تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں ورلڈ کپ کے سپر سیریز مرحلے میں حصہ لیں گی؛ ایونٹ کے لیے ویسٹ انڈیز، آئرلینڈ، امریکا، نیدرلینڈز، اسکاٹ لینڈ اور عمان پہلے ہی جگہ بنا چکے ہیں جبکہ باقی چار ٹیموں کا فیصلہ نیپال میں ہونے والے پلے آف سے ہوگا۔ مزید برآں آئی سی سی نے 2028ء مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کوالیفائر کا فارمیٹ بھی جاری کر دیا ہے جس کے تحت 16 ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا جائے گا اور آٹھ ٹیمیں میگا ایونٹ میں پہنچیں گی، جبکہ خواتین کے 2028ء ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی باقی دو نشستوں کا فیصلہ 10 ٹیموں پر مشتمل گلوبل کوالیفائر کی ٹاپ دو ٹیموں کے ذریعے ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
ڈسپلن کی خلاف ورزی اور ناقص کارکردگی، عماد بٹ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ سے باہر
16 November 2026
روس 2027ء کی عالمی جونیئر آئس ہاکی چیمپئن شپ میں شرکت نہیں کرسکے گا
16 November 2026
بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ، پاکستان نے بنگلادیش کو 126 رنز سے شکست دے دی
16 November 2026
ڈسپلن کی خلاف ورزی اور ناقص کارکردگی، عماد بٹ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ سے باہر
16 November 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کیلئے دونوں ٹیموں کی تیاریاں شروع
16 November 2026
روس 2027ء کی عالمی جونیئر آئس ہاکی چیمپئن شپ میں شرکت نہیں کرسکے گا
16 November 2026
آئی سی سی نے 2035 تک عالمی کرکٹ ایونٹس کا روڈ میپ منظور کرلیا
16 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کو نیدرلینڈز کے ہاتھوں شکست
16 November 2026