غزہ کے ہسپتالوں میں زندگی اور موت کی جنگ، دواؤں کی شدید قلت
Web Desk
23 December 2025
غزہ میں دواؤں کی شدید کمی کے باعث ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہزاروں مریضوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ غزہ کے محکمۂ صحت کے مطابق ضروری ادویات کی قلت سے علاج کا عمل بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔
محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ لیبارٹری ٹیسٹس اور بلڈ بینک سے متعلق سامان کی کمی 59 فیصد تک پہنچ چکی ہے، جس کے باعث تشخیص اور ہنگامی علاج میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔ ہسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کے مطابق کئی جان بچانے والی ادویات مکمل طور پر ختم ہو چکی ہیں اور محدود وسائل کے باعث مریضوں کی صحت یابی ممکن نہیں رہی۔
اگرچہ غزہ میں جنگ بندی ہو چکی ہے، تاہم انسانی امداد اور طبی سامان کی ترسیل ضرورت کے مطابق نہیں ہو پا رہی۔ محکمۂ صحت نے عالمی اداروں سے فوری طور پر دواؤں، لیبارٹری آلات اور بلڈ بینک کے سامان کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق جنگ کے دوران اسرائیلی فوج نے غزہ میں 34 اسپتالوں سمیت 125 صحت کے مراکز کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ جنگ بندی معاہدے کے تحت گزشتہ روز اسرائیلی قید سے رہا کیے گئے 6 فلسطینی قیدی دیرالبلح کے ایک ہسپتال منتقل کیے گئے، جبکہ 10 ہزار سے زائد فلسطینی اب بھی اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں۔
متعلقہ عنوانات
افغانستان پاکستان کیخلاف دہشت گردی کا اہم مرکز بن چکا ہے: واشنگٹن پوسٹ
13 September 2026
یمن میں حکومتی فورسز اور حوثی جنگجوؤں میں جھڑپوں سے 76 ہزار افراد بے گھر
13 September 2026
روسی حملوں میں شدت، رواں سال انتہائی مشکل موسم سرما کا سامنا ہو سکتا ہے: یوکرینی حکام
13 September 2026
ایران کے ساتھ جنگ مڈٹرم انتخابات کے بعد ختم ہوجائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
13 September 2026
غریب گھرانوں کے نوجوانوں میں کھانے کی بیماریاں زیادہ عام ہونے کا انکشاف!
13 September 2026
صحت کیلیے ہمارا 14 ماہ کا کام پچھلے 30 سالوں سے بہتر ہے، مصطفی کمال
13 September 2026
عراق کا ایران کے ساتھ 3 سرحدی گزرگاہوں پر آمدورفت بحال کرنے کا اعلان
13 September 2026
سعودی آئل پائپ لائن پر ڈرون حملہ، عراقی فورسز نے لانچنگ سائٹ کا سراغ لگا لیا
13 September 2026