سینیٹر پلوشہ خان نے علیم خان کو بھارتی نتیش کمار سے تشبیہ دے دی
Web Desk
23 December 2025
سینیٹر پلوشہ خان نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر علیم خان کو بھارتی سیاستدان نتیش کمار سے تشبیہ دی۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی اجلاس میں ان کے ساتھ روا رکھا گیا رویہ ناقابل قبول ہے اور اس حوالے سے انہوں نے باقاعدہ طور پر استحقاق کمیٹی میں درخواست جمع کرا دی ہے۔
پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ کمیٹی کسی کا بیڈ روم نہیں بلکہ ایک باوقار فورم ہے جہاں شائستگی اور احترام لازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو اپنی کابینہ کو یہ بات سمجھانی چاہیے کہ پاکستان میں ایسے رویے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ علیم خان ماضی میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر بھی الزامات لگا چکے ہیں، اور ان کا طرزِ سیاست بھارتی نتیش کمار سے مشابہت رکھتا ہے۔ سینیٹر پلوشہ خان نے واضح کیا کہ ان کی ذات پر کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں کیا جا سکتا اور اگر کسی کے پاس ثبوت ہیں تو سامنے لائے۔
متعلقہ عنوانات
اپوزیشن کمیٹی کے ساتھ اچھا معاہدہ تیار ہوا، سہیل آفریدی نے سبوتاژ کر دیا: محسن نقوی
4 October 2026
پاک بھارت سرحد پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ، شہید پاکستانی شہریوں کی نمازِ جنازہ ادا
4 October 2026
وزیراعظم کی محسن نقوی سے ملاقات، خیبرپختونخوا میں امن و امان کیلئے سخت فیصلوں پر غور
4 October 2026
وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اپوزیشن سے مذاکرات پر تبادلہ خیال
4 October 2026
خیبرپختونخوا حکومت تحریری معاہدے پر اتفاق کرکے آخری وقت میں پیچھے ہٹ گئی: محسن نقوی
4 October 2026
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجے ڈرافٹ کا مسودہ جاری کر دیا
4 October 2026
اسلام آباد مفاہمت کی 7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی: قالیباف
4 October 2026
پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا آغاز، 5 روڈ منصوبے نجی شعبے کے سپرد
4 October 2026