فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کثیر الجہتی خارجہ پالیسی کا ماہر قرار دے دیا
Web Desk
23 December 2025
برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کثیر الجہتی خارجہ پالیسی کا ماہر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بدلتے عالمی نظام میں سب سے مؤثر اسٹریٹجک رہنما بن کر ابھرے ہیں۔ جریدے کے مطابق عالمی سیاست میں تبدیلی نے مڈل پاورز کے لیے ایک نیا مگر پیچیدہ دور کھول دیا ہے، جس میں پاکستان کی قیادت نمایاں طور پر کامیاب رہی۔
فنانشل ٹائمز کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر درمیانی طاقتوں کے سب سے کامیاب ملٹی الائنرز میں شامل ہیں اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غیر رسمی سفارتی انداز کے ساتھ سب سے بہتر ہم آہنگی کا اعزاز بھی پاکستان کے عسکری سربراہ کو حاصل ہوا۔ جریدے نے انہیں مڈل پاورز کے لیے ایک کامیاب کثیر الجہتی حکمتِ عملی کی واضح مثال قرار دیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی قیادت واشنگٹن، بیجنگ، ریاض اور تہران کے ساتھ بیک وقت فعال روابط میں رہی، جس کے نتیجے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تیزی سے بدلتی عالمی سیاست میں پاکستان کے لیے نئے سفارتی مواقع پیدا کیے۔ ٹرمپ کے ساتھ بروقت خوش گفتاری اور نرم سفارتی رویہ مؤثر ثابت ہوا، جس سے پاکستان کی سفارتی پوزیشن مضبوط ہوئی اور بھارت کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔
فنانشل ٹائمز کے مطابق بھارت کے لیے مڈل پاور کا کردار توقع سے زیادہ مشکل ثابت ہوا، کیونکہ وہ بدلتے عالمی حالات اور ٹرمپ کے انداز سے ہم آہنگ نہ ہو سکا۔ اس سفارتی ناکامی کے باعث بھارت کو مڈل پاور حکمتِ عملی میں نمایاں مشکلات کا سامنا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026