وزیراعظم شہباز شریف سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
Web Desk
23 December 2025
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر، عزت مآب سالم محمد سالم البواب الزابی نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ بھی موجود تھیں۔
وزیراعظم نے یو اے ای کے سفیر کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں پاکستان میں حالیہ تقرری پر مبارکباد دی اور پاکستان و متحدہ عرب امارات کے دیرینہ، برادرانہ تعلقات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات دہائیوں سے باہمی احترام، دوستی اور قریبی تعاون پر قائم ہیں۔

وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کی قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ یو اے ای کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کے آئندہ دورۂ پاکستان کے منتظر ہیں۔ انہوں نے دوطرفہ تجارت کے حجم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے اور توانائی، معدنیات، آئی ٹی، ریلوے اور ہوا بازی جیسے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم نے پاکستان کی اقتصادی ترقی اور استحکام کے لیے متحدہ عرب امارات کو سرمایہ کاری کی دعوت دی اور مشکل اوقات میں پاکستان کے لیے یو اے ای کی مسلسل حمایت، بشمول انسانی ہمدردی کی امداد اور ترقیاتی منصوبوں، کو سراہا۔
اس موقع پر سفیر سالم محمد سالم البواب الزابی نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی جانب سے نیک خواہشات اور خیرسگالی کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور باہمی مفاد میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026