پاک تاجک فیسٹیول، ثقافتی ہم آہنگی کا شاندار مظاہرہ
Web Desk
23 December 2025
محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کے زیر اہتمام پاک–تاجک فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ فیسٹیول میں تاجکستان سے آئے فنکاروں نے روایتی ثقافتی رقص اور پرفارمنس پیش کیں، جبکہ معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنی شاندار پرفارمنس سے سماں باندھ دیا۔
72 رکنی تاجک ثقافتی وفد کی قیادت تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف نے کی۔ تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات پنجاب شازیہ رضوان، سیکرٹری اطلاعات سید طاہر رضا ہمدانی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا آرٹس کونسل محمد نواز گوندل اور ڈی جی پی آر شیخ فرید احمد بھی موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے تاجک وفد کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ پاکستان اور تاجکستان مشترکہ ثقافتی اقدار، روایات اور تہذیبی رشتوں میں گہری مماثلت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان–تاجکستان ثقافتی فیسٹیول نے باہمی روابط کو مزید مضبوط کیا ہے اور پنجاب حکومت ثقافت کے فروغ کے لیے تاجکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے تاجک ثقافت کے منفرد رنگ، لباس اور روایات کو سراہتے ہوئے کہا کہ تاجک خواتین کا وقار، حسن اور لباس قابلِ تحسین ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ علامہ محمد اقبال کا کلام پاکستان اور تاجکستان کو فکری رشتے میں جوڑتا ہے اور تاجک فنکاروں کی موسیقی و رقص نے دل موہ لیے ہیں۔
تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف نے کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری اور فکر دونوں ممالک کے عوام کو یک جان کرتی ہے، لاہور آ کر جنت کا سا احساس ہو رہا ہے۔ انہوں نے شاندار فیسٹیول اور یادگار میزبانی پر وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر اطلاعات کا شکریہ ادا کیا۔
بعدازاں وزیر اطلاعات پنجاب نے تاجکستان کے کلچر ڈے کے حوالے سے لگائے گئے مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور تاجک ہینڈی کرافٹس کو سراہا۔
متعلقہ عنوانات
میر رضا کے اہلخانہ کی سینئر پولیس افسران کو طلب کرنے کی درخواست مسترد
25 September 2026
بحرالکاہل میں بننے والا طوفان، نولو کیٹیگری 1 کے سمندری طوفان میں تبدیل
25 September 2026
این ڈی ایم اے کا 25 سے 30 ستمبر تک ملک کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری
25 September 2026
سعودیہ پر حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
25 September 2026
عباس عراقچی کی روسی وزیر خارجہ سے ملاقات، تنازع کے سفارتی حل پر زور
25 September 2026
پی ٹی آئی آج یا کل اسلام آباد مارچ ختم کرنے کا اعلان کردے گی: فیصل کریم کنڈی
25 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026