پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولی کا مرحلہ وار آغاز، 3 کنسورشیم کی بڈز جمع
Web Desk
23 December 2025
قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولی کا مرحلہ وار عمل شروع ہو گیا ہے، جس میں تین بڑے بزنس گروپس حصہ لے رہے ہیں۔ نجکاری کمیشن کے تحت بولی کے عمل میں تین کنسورشیم شامل ہیں۔
پہلا کنسورشیم لکی سیمنٹ، حب پاور ہولڈنگز لمیٹڈ، کوہاٹ سیمنٹ لمیٹڈ اور میٹرو وینچرز پر مشتمل ہے۔ دوسرا کنسورشیم عارف حبیب کارپوریشن، فاطمہ فرٹیلائزر، سٹی سکولز پرائیویٹ لمیٹڈ اور لیک سٹی ہولڈنگز لمیٹڈ پر مشتمل ہے، جبکہ تیسرے کنسورشیم میں ایئر بلیو پرائیویٹ لمیٹڈ بولی کے عمل میں شریک ہے۔
بولی دہندگان کی جانب سے سیل شدہ بولیاں صبح 10:30 بجے جمع کرائی گئیں۔ پی آئی اے کی بولی کے لیے ریفرنس قیمت کی منظوری پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ اور کابینہ کمیٹی برائے نجکاری دے گی۔
بولیاں دوپہر 3:30 بجے ایک تقریب میں بولی دہندگان کی موجودگی میں کھولی جائیں گی، جہاں بولیوں اور ریفرنس قیمت کا اعلان کیا جائے گا۔ نجکاری کا عمل طے شدہ ضوابط کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔
51 سے 100 فیصد حصص کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کا 92.5 فیصد پی آئی اے پر خرچ ہوگا، جبکہ 7.5 فیصد قومی خزانے میں جمع کرایا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026