LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کا اگلا دور آج ہوگا، حتمی فیصلے متوقع جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان آن لائن گیمز کے منفی اثرات، برطانیہ پلٹ نوجوان نے لاہور میں بینک لوٹ لیا سعودی عرب کے شہر نجران میں حوثیوں کا داغا گیا میزائل سکول سے ٹکرا گیا آبنائے ہرمز سے باہر نکلنے کے راستے پر گامزن آئل ٹینکر پر میزائل حملہ پاکستان کا غزہ میں عالمی قانون کی پاسداری یقینی بنانے، کشمیریوں کے حق خودارادیت کا اعادہ اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل اسلام آباد میں کسی کو بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سپیکر پنجاب اسمبلی سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ دوران پرواز کپتان پر حملہ کرنے والا شریک پائلٹ انتہا پسند تھا: امریکی اخبارکا دعویٰ محسن رضائی نے ٹرمپ کے ایران کیخلاف جنگ میں فتح کے دعوؤں کو مسترد کر دیا پاسداران انقلاب کا چابہار بندرگاہ کے قریب مبینہ دہشت گرد سیل تباہ کرنے کا دعویٰ حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں جی سیون ممالک نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کیلئے اتفاق کر لیا: فرانسیسی صدر

پی ٹی آئی کے غیر قانونی مطالبات اور بلیک میلنگ کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو سکتے، وزیر اعظم

Web Desk

23 December 2025

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار ہے تو حکومتِ پاکستان بھی بات چیت کے لیے تیار ہے، تاہم غیر قانونی مطالبات اور بلیک میلنگ کے ساتھ مذاکرات ممکن نہیں۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان دنوں پی ٹی آئی اور اس کے ساتھی ڈائیلاگ کی بات کر رہے ہیں، اگر وہ واقعی سنجیدہ ہیں تو حکومت بھی مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صرف جائز معاملات کی بنیاد پر ہی مذاکرات آگے بڑھ سکتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وہ اس حوالے سے قومی اسمبلی میں بھی متعدد بار اپنا مؤقف دہرا چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی اور مفاہمت ناگزیر ہے۔