میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
Web Desk
13 November 2026
میر رضا کیس کی تحقیقات کے لیے قائم جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کا دوسرا اجلاس چار گھنٹے سے زائد جاری رہنے کے بعد ختم ہو گیا، جس کے بعد جے آئی ٹی کے سربراہ ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ دفتر سے روانہ ہو گئے۔ جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران کیس کے اہم پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے سی آئی اے پولیس افسر غوث بخش اعوان، تفتیشی افسر ڈی ایس پی سراج لاشاری، سابق ایس ایچ او فیروز آباد عدیل افضال، سابق ایس ایچ او گلستانِ جوہر کامران قریشی اور ایس آئی او فیروز آباد شبیر لغاری سمیت متعدد پولیس افسران کے بیانات قلمبند کیے گئے۔ اس کے علاوہ جے آئی ٹی نے متوفی میر رضا کے کاروباری پارٹنر احمد بھاردے اور بھائی عبداللہ کے بیانات بھی ریکارڈ کیے، جبکہ کارروائی کے دوران میر رضا کے اہلِ خانہ بھی ڈی آئی جی ویسٹ آفس میں موجود رہے جو اجلاس کے اختتام پر جے آئی ٹی افسران اور دیگر افراد کے ہمراہ واپس روانہ ہو گئے۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026
سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ
13 November 2026