آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی
Web Desk
13 November 2026
ایران کے پاسدارانِ انقلاب (نیوی) نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے میں ایل این جی بردار ایک جہاز ایرانی بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں شدید دھماکہ ہوا اور جہاز میں آگ بھڑک اٹھی۔ آئی آر جی سی نیوی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بار بار وارننگ جاری کیے جانے کے باوجود مذکورہ جہاز نے امریکی لڑاکا طیاروں کی مدد سے آبنائے ہرمز کے ایک ایسے جنوبی راستے سے گزرنے کی کوشش کی جسے ایران نے غیر مجاز اور خطرناک قرار دے رکھا ہے، جس کے چند گھنٹے بعد یہ واقعہ پیش آیا، تاہم آزاد بحری نگرانی کے اداروں کی جانب سے تاحال اس واقعے کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ پاسدارانِ انقلاب نے سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایرانی ضوابط اور ٹریفک کنٹرول سینٹر کی ہدایات نظر انداز کر کے غیر مجاز راستے اختیار کرنے والے دیگر جہازوں کو بھی اسی طرح کے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جبکہ ایران کا واضح مؤقف ہے کہ خطے سے گزرنے والے تمام بحری جہاز صرف اس کے مقرر کردہ محفوظ راستے ہی استعمال کریں۔
متعلقہ عنوانات
ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ
13 November 2026
میر رضا کیس: جے آئی ٹی کا دوسرا اجلاس آج طلب، احمد بھاردے کی پیشی متوقع
13 November 2026
مولانا فضل الرحمان کو دہشتگردی بارے سوچ کر بات کرنی چاہئے: ملک احمد خان
13 November 2026
پیوٹن نے یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے امریکی دباؤ مسترد کردیا
13 November 2026
پنجاب: ریسٹورینٹس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر شہریوں کیلئے انعامی سکیم شروع کرنے کا فیصلہ
13 November 2026
پنجاب ترقی کر رہا ہے اس لیے کچھ لوگوں کو ڈر لگ رہا ہے: عظمیٰ بخاری
13 November 2026
اسحاق ڈار کا ازبک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، ای سی او اجلاس پر تبادلہ خیال
13 November 2026
پی ٹی آئی رہنما کی نظربندی کا نوٹیفکیشن واپس، عدالت نے درخواست نمٹا دی
13 November 2026