LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی میر رضا کیس: جے آئی ٹی کا دوسرا اجلاس آج طلب، احمد بھاردے کی پیشی متوقع مولانا فضل الرحمان کو دہشتگردی بارے سوچ کر بات کرنی چاہئے: ملک احمد خان پیوٹن نے یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے امریکی دباؤ مسترد کردیا پنجاب: ریسٹورینٹس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر شہریوں کیلئے انعامی سکیم شروع کرنے کا فیصلہ پنجاب ترقی کر رہا ہے اس لیے کچھ لوگوں کو ڈر لگ رہا ہے: عظمیٰ بخاری اسحاق ڈار کا ازبک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، ای سی او اجلاس پر تبادلہ خیال پی ٹی آئی رہنما کی نظربندی کا نوٹیفکیشن واپس، عدالت نے درخواست نمٹا دی پاکستان منرلز فورم: غیر ملکی سرمایہ کاروں کا معدنی منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار سعودیہ سمیت خلیجی ممالک کی درخواست پر ایران پر مزید حملے روک دیے: ٹرمپ پنجاب حکومت کا زمین اور جائیداد کی رجسٹریوں کے نظام سے متعلق بڑا فیصلہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید کم ہونے کا امکان وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جہلم اور پنڈ دادنخان کے عوام کیلئے بڑا تحفہ ملک کے مختلف شہروں میں بارش، بابوسر ٹاپ پر شدید برفباری سے راستے بند

مولانا فضل الرحمان کو دہشتگردی بارے سوچ کر بات کرنی چاہئے: ملک احمد خان

Web Desk

13 November 2026

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ انہوں نے مولانا فضل الرحمان کو ہمیشہ ایک جاندار مقرر کے طور پر دیکھا ہے تاہم دہشت گردی کے حساس معاملے پر انہیں سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے، کیونکہ جن عناصر کو ہم خارجی کہہ رہے ہیں ان کے واضح نشانات موجود ہیں۔ لاہور ایکسپو سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 1973ء کے آئین میں واضح درج ہے کہ اختیارات کی طاقت عوام کے پاس ہونی چاہیے، اس لیے وفاقی وزیرِ داخلہ کی تجویز کے مطابق نئے صوبوں کے قیام پر ریفرنڈم کرا لینا چاہیے؛ اگر سندھ یا کسی بھی خطے کے عوام چاہتے ہیں کہ نئے صوبے بنیں تو بنا دیے جائیں اور اگر وہ انکار کریں تو نہ بنائے جائیں۔ ملک محمد احمد خان نے مزید کہا کہ اب ذاتیات کی بحث ختم ہوتی جا رہی ہے اور اصل توجہ عوامی مسائل، وسائل کی منصفانہ تقسیم اور دہشت گردی کے خاتمے پر ہونی چاہیے، جبکہ کتب بینی کے فروغ اور تعلیمی ترقی کے لیے حکومتوں کو کتابوں پر عائد ٹیکسز میں کمی کرنی چاہیے۔