پنجاب ترقی کر رہا ہے اس لیے کچھ لوگوں کو ڈر لگ رہا ہے: عظمیٰ بخاری
Web Desk
13 November 2026
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب تیزی سے ترقی کر رہا ہے جس کی وجہ سے بعض حلقوں کو خوف محسوس ہو رہا ہے، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گڈ گورننس، شفافیت اور میرٹ کو پنجاب کا ماڈل بنا دیا ہے جو اب دوسرے صوبوں کے لیے بھی ایک مثال بن چکا ہے۔ اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے گزشتہ دو سال میں پنجاب میں ایسے ترقیاتی و فلاحی کام کیے ہیں جو ملکی تاریخ میں کوئی اور نہیں کر سکا اور صوبے کے عوام نے انہیں کھلے دل سے تسلیم کر لیا ہے۔ مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے مؤقف اختیار کیا کہ جعلی بیانیے بنانے والے قصہ پارینہ بن چکے ہیں اور اب مردہ گھوڑے میں ہوا بھرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، کیونکہ نہ تو جادو ٹونے سے حکومتیں چلتی ہیں اور نہ ہی جھوٹ اور پروپیگنڈے سے حکومتیں گرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ بیروزگار اور سیاسی عناصر نئے ٹھکانے تلاش کرنے کے لیے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں اور مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بنا کر خود کو اہم ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ
13 November 2026
صوبوں پر ریفرنڈم ہو بھی جائے تو معاملہ پارلیمنٹ نے طے کرنا ہے: رانا ثنا اللہ
13 November 2026
آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی
13 November 2026
میر رضا کیس: جے آئی ٹی کا دوسرا اجلاس آج طلب، احمد بھاردے کی پیشی متوقع
13 November 2026
مولانا فضل الرحمان کو دہشتگردی بارے سوچ کر بات کرنی چاہئے: ملک احمد خان
13 November 2026
پیوٹن نے یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے امریکی دباؤ مسترد کردیا
13 November 2026
پنجاب: ریسٹورینٹس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر شہریوں کیلئے انعامی سکیم شروع کرنے کا فیصلہ
13 November 2026
اسحاق ڈار کا ازبک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، ای سی او اجلاس پر تبادلہ خیال
13 November 2026