LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جب چاہوں ایران کیخلاف جنگ جیت سکتا ہوں: امریکی صدر کا دعویٰ ٹرمپ نے جے ڈی وینس کو بظاہر خارجہ پالیسی معاملات سے ہٹا دیا، داخلی امور پر توجہ دینے کی ہدایت ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان کے علاقے سیرک پر حملہ ٹرمپ کی انتخابی شکست ہمارے لئے ایک اچھا موقع ہے: سربراہ حزب اللہ نعیم قاسم ڈیموکریٹس کے متوقع سپیکر کا اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ یو اے ای نے کئی روز کی بندش کے بعد راس الخیمہ اور شارجہ کے کچھ ساحل کھول دیئے امریکی صدارتی انتخابات: جے ڈی وینس، مارکو روبیو مضبوط ترین امیدوار ترکیہ میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 اہلکار جاں بحق واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے قریب جم میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 5 زخمی، حملہ آور بھی مارا گیا گلگت سے یاسین جانے والی گاڑی دریا میں جاگری، 10 مسافر جاں بحق، 3 زخمی غزہ میں انسانی صورتحال تباہ کن، اسرائیل فوری اقدامات کرے: روسی وزارت خارجہ ڈائمنڈ بٹر فلائی فلم ایوارڈز میں پاکستان کی شرکت پر خوشی ہے، ماریہ زخارووا روس یوکرین تنازع کے حل کی کوششیں تیز، امریکی وفد کی شیخ محمد بن زاید سے اہم ملاقات تھرپارکر اور عمرکوٹ کے 25 صحرائی دیہات آفت زدہ قرار ایران کے ساتھ معاہدے کی اب کوئی ضرورت نہیں: امریکی صدر کا دو ٹوک اعلان

ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان کے علاقے سیرک پر حملہ

Web Desk

13 November 2026

ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان کے اہم ساحلی علاقے سیرک پر فوجی حملہ کر دیا گیا ہے، جس کی سرکاری سطح پر بھی تصدیق کر دی گئی ہے۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ’ارنا‘ (IRNA) نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ صوبہ ہرمزگان کے شہر سیریک (Sirik) کو ایک فوجی حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ تاہم، خبر رساں ادارے کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان کے حوالے سے فی الحال فوری طور پر کوئی تفصیلی معلومات سامنے نہیں آ سکی ہیں اور متعلقہ حکام واقعے کی نوعیت کا جائزہ لے رہے ہیں۔

مبصرین کے مطابق صوبہ ہرمزگان آبنائے ہرمز کے انتہائی قریب واقع ہونے کے باعث خطے میں غیر معمولی سٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے، اور اس حساس علاقے پر حملے کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھنے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔