LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یو اے ای کی ریاست فجیرہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 14 افراد جاں بحق ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کی کمی پاکستان کے معدنی شعبے میں اہم پیش رفت، تانبے اور سونے کی تلاش کا معاہدہ طے وزیراعظم شہباز شریف کوپ 31 کانفرنس میں شرکت کے بعد وطن روانہ طارق فضل چودھری نے پی ٹی آئی سے رابطوں بارے حقیقت بتا دی وفاقی آئینی عدالت: ایم پی او کیسز کی درخواست دوبارہ سماعت کیلئے مقرر ایرانی وارننگ نظرانداز کرنے پر دو آئل ٹینکرز میں دھماکے اور آتشزدگی کا دعویٰ میکسیکو نے تارکین وطن نہ روکے تو معاشی پابندیاں سخت کردیں گے، ٹرمپ فن لینڈ کا روسی کھلاڑیوں سمیت شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ نیویارک کے علاقے بروکلین میں تین منزلہ عمارت منہدم، 4 افراد ہلاک، 19 زخمی عوام کیلئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل برقرار وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی نوابشاہ میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات یو اے ای کی ریاست فجیرہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 14 افراد جاں بحق پاکستان کے معدنی شعبے میں اہم پیش رفت، تانبے اور سونے کی تلاش کا معاہدہ طے ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں، بارش اور برفباری کا امکان، الرٹ جاری

میکسیکو نے تارکین وطن نہ روکے تو معاشی پابندیاں سخت کردیں گے، ٹرمپ

Web Desk

13 November 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کو سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ امریکا کی جانب بڑھنے والے غیر قانونی تارکینِ وطن کے قافلوں کو فوری طور پر روکا جائے، بصورت دیگر میکسیکو سے درآمدات پر عائد محصولات (ٹیرف) دوگنا کر دیے جائیں گے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ (Truth Social) پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں غیر قانونی تارکینِ وطن کو ہرگز داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ حالیہ امریکی وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی شکست کے بعد سرحد کی جانب بڑھنے والے تارکینِ وطن کے قافلے ایک بار پھر متحرک اور سرگرم ہو گئے ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ان قافلوں کی روک تھام اور سرحدی تحفظ یقینی بنانے کے لیے میکسیکو کی حکومت، امریکی ریاست ٹیکساس کے گورنر اور امریکی بارڈر پیٹرول حکام کو باضابطہ طور پر آگاہ اور الرٹ کر دیا گیا ہے۔