فن لینڈ کا روسی کھلاڑیوں سمیت شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ
Web Desk
13 November 2026
فن لینڈ کی حکومت نے روسی شہریوں کے ملک میں داخلے سے متعلق نئی اور سخت پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جن کا باضابطہ اطلاق 16 نومبر 2026 سے ہوگا۔
حکومتی فیصلے کے تحت روسی کھلاڑیوں سمیت مختصر مدت کے لیے کام یا روزگار کی غرض سے فن لینڈ آنے والے دیگر روسی شہریوں کا داخلہ بھی محدود کیا جائے گا۔ فن لینڈ کی حکومت کا کہنا ہے کہ روسی کھلاڑیوں کی ملک میں آمد سے اس کے بین الاقوامی تعلقات اور سفارتی ساکھ متاثر ہونے کا شدید خدشہ ہے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ نئی پابندیاں محض کھیلوں کے شعبے سے وابستہ افراد تک محدود نہیں ہوں گی بلکہ قلیل مدتی روزگار کے لیے آنے والے تمام روسی شہری بھی ان پابندیوں کے دائرے میں شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ فن لینڈ کی وزیر خارجہ ایلینا والٹونن نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ حکومت روسی شہریوں کے داخلے سے متعلق موجودہ پالیسی میں اہم ترمیم کرے گی، جسے آخری مرتبہ سال 2023 کے موسمِ گرما میں اپ ڈیٹ کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ فن لینڈ پہلے ہی روسی شہریوں کے غیر ضروری سفر اور سیاحت پر پابندیاں عائد کر چکا ہے، تاہم انسانی ہمدردی اور ضروری بنیادوں پر بعض استثنیٰ بدستور برقرار رکھے گئے ہیں، جن میں فن لینڈ میں مستقل رہائش پذیر روسی شہریوں کے اہلِ خانہ، ٹرانسپورٹ ورکرز، کاروباری افراد اور اپنے ملکیتی اثاثوں کی دیکھ بھال کے لیے آنے والے افراد شامل ہیں۔
متعلقہ عنوانات
یو اے ای کی ریاست فجیرہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 14 افراد جاں بحق
13 November 2026
ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کی کمی
13 November 2026
پاکستان کے معدنی شعبے میں اہم پیش رفت، تانبے اور سونے کی تلاش کا معاہدہ طے
13 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف کوپ 31 کانفرنس میں شرکت کے بعد وطن روانہ
13 November 2026
طارق فضل چودھری نے پی ٹی آئی سے رابطوں بارے حقیقت بتا دی
13 November 2026
وفاقی آئینی عدالت: ایم پی او کیسز کی درخواست دوبارہ سماعت کیلئے مقرر
13 November 2026
ایرانی وارننگ نظرانداز کرنے پر دو آئل ٹینکرز میں دھماکے اور آتشزدگی کا دعویٰ
13 November 2026
میکسیکو نے تارکین وطن نہ روکے تو معاشی پابندیاں سخت کردیں گے، ٹرمپ
13 November 2026