پاکستان کے معدنی شعبے میں اہم پیش رفت، تانبے اور سونے کی تلاش کا معاہدہ طے
Web Desk
12 November 2026
پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے موقع پر ملک کے معدنی شعبے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کی موجودگی میں آئیون ہو مائنز اور ماڑی منرلز کے درمیان بلوچستان کے ضلع چاغی میں تانبے اور سونے کے ذخائر کی تلاش اور معدنی وسائل کی استعداد کا جائزہ لینے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ فورم کے موقع پر وفاقی وزیر پٹرولیم نے عالمی مائننگ اور سرمایہ کاری کمپنیوں کے سربراہان سے اہم ملاقاتیں بھی کیں، جن میں بیرک کارپوریشن کے چیئرمین جان تھورنٹن، برطانیہ کی مائننگ و انجینئرنگ کمپنی وئیر کے سی ای او اینڈریو نیلسن، عالمی کمپنی ٹریفگورا کے ہیڈ آف میٹلز اینڈ منرلز (مینا) ابراہیم الجزار، ترکیہ کی کمپنی چالک ہولڈنگ کے سی ای او مصطفیٰ آکسوئے اور آئیون ہو مائنز کے سربراہ رابرٹ فریڈلینڈ شامل تھے۔ ملاقاتوں کے دوران وئیر نے ریکوڈک سمیت دیگر معدنی منصوبوں میں شمولیت بڑھانے جبکہ ٹریفگورا نے زنک، بیرایٹ، ایل پی جی، بانڈڈ اسٹوریج اور ریفائنری کے شعبوں میں سرمایہ کاری پر گہری دلچسپی کا اظہار کیا، جس پر وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا کہ یہ فورم عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے معدنی وسائل سے جوڑنے کا مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہو رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
عوام کیلئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل برقرار
12 November 2026
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی نوابشاہ میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات
12 November 2026
یو اے ای کی ریاست فجیرہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 14 افراد جاں بحق
12 November 2026
ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں، بارش اور برفباری کا امکان، الرٹ جاری
12 November 2026
درہ آدم خیل سے لاہور اسلحہ لانے والا غیر قانونی نیٹ ورک بے نقاب، 8 ملزم گرفتار
12 November 2026
ایرانی وارننگ نظرانداز کرنے پر دو آئل ٹینکرز میں دھماکے اور آتشزدگی کا دعویٰ
12 November 2026
میکسیکو نے تارکین وطن نہ روکے تو معاشی پابندیاں سخت کردیں گے، ٹرمپ
12 November 2026
یوکرین کے معاملے پر یورپ کو واضح اور متحدہ مؤقف اختیار کرنا ہوگا: میکرون
12 November 2026