دھند کے باعث موٹرویز بند، لاہور سے ہرن مینار اور فیض پور سے جڑانوالہ تک ٹریفک معطل
Web Desk
22 December 2025
شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ٹو لاہور سے ہرن مینار تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ ترجمان سنٹرل ریجن کے مطابق حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث یہ فیصلہ مسافروں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
اسی طرح موٹروے ایم تھری فیض پور سے جڑانوالہ تک بھی دھند کے باعث بند کر دی گئی ہے۔ ترجمان سنٹرل ریجن کا کہنا ہے کہ موٹرویز پر سفر کرنے والے شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور بہتر حدِ نگاہ بحال ہونے تک محفوظ مقامات پر قیام کریں۔
موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دورانِ سفر فوگ لائٹس کا استعمال کریں، مناسب رفتار رکھیں اور گاڑیوں کے درمیان محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں۔
متعلقہ عنوانات
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کا اگلا دور آج ہوگا، حتمی فیصلے متوقع
3 October 2026
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
3 October 2026
آن لائن گیمز کے منفی اثرات، برطانیہ پلٹ نوجوان نے لاہور میں بینک لوٹ لیا
3 October 2026
سعودی عرب کے شہر نجران میں حوثیوں کا داغا گیا میزائل سکول سے ٹکرا گیا
3 October 2026
آبنائے ہرمز سے باہر نکلنے کے راستے پر گامزن آئل ٹینکر پر میزائل حملہ
3 October 2026
پاکستان کا غزہ میں عالمی قانون کی پاسداری یقینی بنانے، کشمیریوں کے حق خودارادیت کا اعادہ
3 October 2026
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
3 October 2026
اسلام آباد میں کسی کو بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سپیکر پنجاب اسمبلی
3 October 2026