LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
عوام کیلئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل برقرار وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی نوابشاہ میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات یو اے ای کی ریاست فجیرہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 14 افراد جاں بحق پاکستان کے معدنی شعبے میں اہم پیش رفت، تانبے اور سونے کی تلاش کا معاہدہ طے ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں، بارش اور برفباری کا امکان، الرٹ جاری درہ آدم خیل سے لاہور اسلحہ لانے والا غیر قانونی نیٹ ورک بے نقاب، 8 ملزم گرفتار یوکرین کے معاملے پر یورپ کو واضح اور متحدہ مؤقف اختیار کرنا ہوگا: میکرون ملک بھر کی عدالتوں میں ویمن فیسیلی ٹیشن سینٹرز کے قیام کا فیصلہ یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششیں تیز، کشنر اور وٹکوف کی ماسکو میں پیوٹن سے ملاقات شہباز شریف اور ترک صدر اردوان کی ملاقات، تجارت، دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق خاندانی مقدمات کی ای فائلنگ کا آزمائشی منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کوہستان مالیاتی سکینڈل: ایک اور ملزم نے پلی بارگین کی درخواست دیدی ٹیکنالوجی کی دنیا میں بڑی تبدیلی: این ویڈیا (NVIDIA) کے بانی اور سی ای او جینسن ہوانگ مستعفی، کولیٹ کریس عبوری سربراہ مقرر نئے صوبوں پر ریفرنڈم کرالیں، عوام نہیں چاہتے تو نہ بنائیں: محسن نقوی چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی آمد، زیرِ علاج شاہ محمود قریشی کی عیادت کی

یوکرین کے معاملے پر یورپ کو واضح اور متحدہ مؤقف اختیار کرنا ہوگا: میکرون

Web Desk

12 November 2026

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ یوکرین کے معاملے پر یورپ کو ایک واضح اور متحدہ مؤقف اختیار کرنا ہوگا اور خطے کے مستقبل کے لیے مشترکہ وژن اپنانا ناگزیر ہے۔ اپنے بیان میں صدر میکرون کا کہنا تھا کہ یورپ کو روس کے ساتھ مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کرنا چاہیے اور اس مقصد کے لیے یورپی ممالک کو خود پہل کرنا ہوگی، جبکہ یورپ کو اپنا سکیورٹی ڈھانچہ اور اصول بھی خود تشکیل دینے چاہئیں۔ دوسری جانب فرانسیسی صدر نے یورپ بھر میں بم دھماکوں کی دھمکیوں اور جعلی الرٹس پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے دفاعی اور سکیورٹی کونسل کا اجلاس بلانے کا اعلان کیا، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ فرانس میں ملنے والی بم دھماکوں کی دھمکیوں کے پیچھے تاحال کسی بیرونی عنصر کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔