LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
عوام کیلئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل برقرار وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی نوابشاہ میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات یو اے ای کی ریاست فجیرہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 14 افراد جاں بحق پاکستان کے معدنی شعبے میں اہم پیش رفت، تانبے اور سونے کی تلاش کا معاہدہ طے ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں، بارش اور برفباری کا امکان، الرٹ جاری درہ آدم خیل سے لاہور اسلحہ لانے والا غیر قانونی نیٹ ورک بے نقاب، 8 ملزم گرفتار یوکرین کے معاملے پر یورپ کو واضح اور متحدہ مؤقف اختیار کرنا ہوگا: میکرون ملک بھر کی عدالتوں میں ویمن فیسیلی ٹیشن سینٹرز کے قیام کا فیصلہ یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششیں تیز، کشنر اور وٹکوف کی ماسکو میں پیوٹن سے ملاقات شہباز شریف اور ترک صدر اردوان کی ملاقات، تجارت، دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق خاندانی مقدمات کی ای فائلنگ کا آزمائشی منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کوہستان مالیاتی سکینڈل: ایک اور ملزم نے پلی بارگین کی درخواست دیدی ٹیکنالوجی کی دنیا میں بڑی تبدیلی: این ویڈیا (NVIDIA) کے بانی اور سی ای او جینسن ہوانگ مستعفی، کولیٹ کریس عبوری سربراہ مقرر نئے صوبوں پر ریفرنڈم کرالیں، عوام نہیں چاہتے تو نہ بنائیں: محسن نقوی چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی آمد، زیرِ علاج شاہ محمود قریشی کی عیادت کی

شہباز شریف اور ترک صدر اردوان کی ملاقات، تجارت، دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

Web Desk

12 November 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ترکیہ کے شہر انطالیہ میں کوپ 31 (COP31) سربراہی اجلاس کے موقع پر اہم دوطرفہ ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے گہرے، تاریخی اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے تجارت، سرمایہ کاری، دفاعی تعاون، توانائی اور علاقائی روابط کے فروغ سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں جاری منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے، اقتصادی روابط کو مزید مستحکم بنانے اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی، جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کے فروغ کے لیے علاقائی ممالک بالخصوص معاہدہ مکہ کے رکن ممالک کی کوششوں کو اجاگر کیا جبکہ ترک صدر نے پاکستان کے تعمیری کردار اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے لیے کی جانے والی سفارتی کوششوں کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت تمام فریقین کی جانب سے ذمہ داریوں کی پاسداری کی اہمیت پر زور دیا اور قومی مفاد کے بنیادی امور پر ایک دوسرے کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھتے ہوئے سٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔