بھارتی ارب پتی دیپندر گوئل کی تیار کردہ جدید ویئر ایبل ڈیوائس ’’ٹیمپل‘‘ پر طبی ماہرین کی شدید تنقید
Web Desk
12 November 2026
بھارتی ارب پتی کاروباری شخصیت دیپندر گوئل کی جانب سے تیار کی جانے والی جدید ویئر ایبل ڈیوائس ’’ٹیمپل‘‘ (Temple) سائنسی اور طبی ماہرین کی شدید تنقید کی زد میں آ گئی ہے۔
متعدد ڈاکٹروں اور طبی ماہرین نے اس آلے کے ذریعے دماغ میں خون کی روانی جانچنے کے دعوؤں کو مبالغہ آمیز اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔ نو سو سات (907) ڈالر مالیت کی یہ چھوٹی سی ڈیوائس سر کے کنپٹی والے حصے پر چپکائی جاتی ہے اور اس کا وزن 2 گرام سے بھی کم ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ‘ٹیمپل’ میں نصب برین فلو فیچر دماغ کو ہونے والی خون کی فراہمی کے بارے میں براہِ راست معلومات فراہم کرتا ہے، تاہم بھارتی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان بڑے دعوؤں کی حمایت میں کوئی مستند سائنسی تحقیق اور طبی شواہد موجود نہیں ہیں۔
بھارت کے معروف ڈاکٹر سائریک فلپس نے اس ڈیوائس کو صحت کے شعبے سے جڑا “سب سے بڑا فراڈ” قرار دیا ہے، جبکہ ڈاکٹر سنجیو باگائی سمیت دیگر ماہرین نے بھی اس کی افادیت اور سائنسی بنیادوں پر شدید سوالات اٹھائے ہیں۔ دوسری جانب کمپنی کے مطابق اس ڈیوائس کو یکم نومبر سے اب تک 62 سے زائد ممالک سے آرڈرز موصول ہو چکے ہیں، جبکہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل اور اولمپک میڈلسٹ بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو جیسی نامور شخصیات بھی اسے استعمال کر چکی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار
12 November 2026
صدر پوتن آج امریکی نمائندوں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر سے ملاقات کریں گے
12 November 2026
غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں، اسرائیلی حملوں میں شہریوں کی ہلاکتیں جاری: روس
12 November 2026
چین نے امریکی پابندیوں کے باوجود جدید مصنوعی ذہانت کے ایچ 200 چپس خرید لئے
12 November 2026
مسی سپی میں بڑا اپ سیٹ، ڈیموکریٹ اسکاٹ کولم نے ریپبلکن سینیٹر کو شکست دے دی
12 November 2026
ثانیہ مرزا نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑ دی
12 November 2026
ایران کی جوابی کارروائی یورپ بھر میں امریکی اڈوں تک پھیل سکتی ہے: محسن رضائی
12 November 2026
صوابی میں فائرنگ سے چوکی انچارج سمیت 2 اہلکار شہید، ڈی آئی خان میں بھی تھانے پر حملہ
12 November 2026