غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں، اسرائیلی حملوں میں شہریوں کی ہلاکتیں جاری: روس
Web Desk
12 November 2026
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے غزہ میں اسرائیلی حملوں اور معصوم شہریوں کی ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، جبکہ پاکستان اور روس کے دوطرفہ تعلقات پر جلد تفصیلی معلومات فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔
ماسکو میں روسی وزارت خارجہ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران دنیا نیوز کے نمائندے شاہد گھمن نے پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ماہِ دسمبر کے آغاز میں متوقع دورۂ ماسکو اور روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ممکنہ ملاقات کے حوالے سے سوال کیا۔ انہوں نے پوچھا کہ روس وزیراعظم کے اس متوقع دورے سے کیا توقعات رکھتا ہے اور تجارت، توانائی، سرمایہ کاری اور دیگر اہم شعبوں میں کون سے نئے معاہدے زیرِ غور ہیں؟ اس کے جواب میں ماریہ زخارووا نے کہا کہ اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے شیڈول اور ایجنڈے سے متعلق معلومات روسی صدارتی انتظامیہ کی جانب سے جلد فراہم کی جائیں گی، اور پاکستان و روس کے دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے متعلقہ مواد بھی جلد بھجوا دیا جائے گا۔
اسی بریفنگ کے دوران دنیا نیوز کے نمائندے نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے باوجود جاری اسرائیلی حملوں اور شہریوں کی ہلاکتوں پر بھی موثر سوال کیا۔ اس پر ماریہ زخارووا نے جواب دیا کہ وہ بریفنگ کے آغاز میں ہی غزہ کی صورتحال، جاری انسانی المیے اور درکار اقدامات پر روسی مؤقف تفصیل سے پیش کر چکی ہیں۔ بریفنگ کے آغاز میں ان کا کہنا تھا کہ اکتوبر 2025 میں اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والی جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے سے جنگ کے شدید مرحلے کا خاتمہ تو ہوا تھا، تاہم ایک سال گزرنے کے باوجود ان معاہدوں پر عملی عمل درآمد میں کوئی نمایاں پیش رفت نہیں ہو سکی۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا امن منصوبہ، جو اس معاہدے کی اساس بنا تھا، اب تک محض کاغذوں تک محدود ہے، جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر بھی خاطر خواہ عمل درآمد نہیں ہو سکا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار
12 November 2026
صدر پوتن آج امریکی نمائندوں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر سے ملاقات کریں گے
12 November 2026
بھارتی ارب پتی دیپندر گوئل کی تیار کردہ جدید ویئر ایبل ڈیوائس ’’ٹیمپل‘‘ پر طبی ماہرین کی شدید تنقید
12 November 2026
چین نے امریکی پابندیوں کے باوجود جدید مصنوعی ذہانت کے ایچ 200 چپس خرید لئے
12 November 2026
مسی سپی میں بڑا اپ سیٹ، ڈیموکریٹ اسکاٹ کولم نے ریپبلکن سینیٹر کو شکست دے دی
12 November 2026
ثانیہ مرزا نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑ دی
12 November 2026
ایران کی جوابی کارروائی یورپ بھر میں امریکی اڈوں تک پھیل سکتی ہے: محسن رضائی
12 November 2026
صوابی میں فائرنگ سے چوکی انچارج سمیت 2 اہلکار شہید، ڈی آئی خان میں بھی تھانے پر حملہ
12 November 2026