دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے: وزیراعظم
Web Desk
12 November 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے امن و استحکام پر ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ملک سے دہشت گردی کے عفریت کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت پوری طرح پرعزم ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوہاٹ میں دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور حملے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے ڈی ایس پی حیدر زمان سمیت 10 پولیس اہلکاروں کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بہادر پولیس جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے فرض شناسی اور شجاعت کی عظیم مثال قائم کی ہے، اور سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 18 خوارج کا ہلاک ہونا خیبر پختونخوا پولیس کے دہشت گردی کے خلاف غیر متزلزل عزم کا واضح مظہر ہے۔
وزیراعظم نے اس امر پر زور دیا کہ جرائم پیشہ عناصر اور ‘فتنہ الخوارج’ کا گٹھ جوڑ ملک میں بدامنی پھیلانے کی ایک مذموم کوشش ہے، لیکن ایسے عناصر کو ان کے ناپاک عزائم میں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا پولیس اور مقامی سول انتظامیہ نے کوہاٹ کے قریب درابوکچ میں غیر قانونی سونے کی مائننگ کرنے والے عناصر کے خلاف ایک گرینڈ آپریشن کیا تھا۔ آپریشن کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد جب پولیس پارٹی واپس لوٹ رہی تھی تو جرائم پیشہ عناصر کے ایماء پر چھپے ہوئے ‘فتنہ الخوارج’ کے دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔ پولیس کے جوانوں نے انتہائی بہادری اور جواں مردی سے حملہ آوروں کا مقابلہ کیا، جس کے نتیجے میں 18 خوارج جہنم واصل ہو گئے، جبکہ مادرِ وطن کا دفاع کرتے ہوئے خیبر پختونخوا پولیس کے ڈی ایس پی سمیت 10 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بیرونی طاقتوں کے ایماء پر جرائم پیشہ عناصر اور دہشت گردوں کا یہ باہمی گٹھ جوڑ اس بات کا بین ثبوت ہے کہ ملک دشمن عناصر قانون کی رٹ کو چیلنج کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
بھارتی ارب پتی دیپندر گوئل کی تیار کردہ جدید ویئر ایبل ڈیوائس ’’ٹیمپل‘‘ پر طبی ماہرین کی شدید تنقید
12 November 2026
غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں، اسرائیلی حملوں میں شہریوں کی ہلاکتیں جاری: روس
12 November 2026
چین نے امریکی پابندیوں کے باوجود جدید مصنوعی ذہانت کے ایچ 200 چپس خرید لئے
12 November 2026
مسی سپی میں بڑا اپ سیٹ، ڈیموکریٹ اسکاٹ کولم نے ریپبلکن سینیٹر کو شکست دے دی
12 November 2026
ثانیہ مرزا نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑ دی
12 November 2026
ایران کی جوابی کارروائی یورپ بھر میں امریکی اڈوں تک پھیل سکتی ہے: محسن رضائی
12 November 2026
صوابی میں فائرنگ سے چوکی انچارج سمیت 2 اہلکار شہید، ڈی آئی خان میں بھی تھانے پر حملہ
12 November 2026
بائنانس سے 6.3 ارب ڈالر کی چوری، سائبر سکیورٹی نظام کی کمزوریاں بے نقاب
12 November 2026