اسرائیل کے حملے میں غزہ کا فٹبالر محمود کمال شہید
Web Desk
12 November 2026
غزہ میں اسرائیلی فورسز کے وحشیانہ حملے کے نتیجے میں معروف فلسطینی فٹبالر محمود کمال شہید ہو گئے ہیں۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق شہید ہونے والے محمود کمال غزہ اسپورٹس کلب کے مایہ ناز گول کیپر تھے۔ قابلِ ذکر امر یہ ہے کہ محمود کمال کی ٹیم نے محض چند روز قبل ہی شہید فلسطینی کھلاڑیوں کی یاد میں منعقد کیے گئے ایک مقامی فٹبال ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت اور حملوں میں اب تک کم و بیش 1,000 فلسطینی کھلاڑی شہید ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب برطانوی اسٹار فارمولا ون ڈرائیور لوئس ہیملٹن نے مصر اور غزہ کی سرحد پر واقع رفح کراسنگ کا دورہ کیا اور غزہ کے متاثرین کے لیے جاری امدادی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لوئس ہیملٹن نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا اور مطالبہ کیا کہ عالمی برادری خطے میں پائیدار قیامِ امن کے لیے اپنی کوششیں تیز کرے۔
متعلقہ عنوانات
سیاسی بقا کیلئے فوجی کارروائی اسرائیل کیلئے تباہ کن ہوسکتی ہے: آئزن کوٹ کی نیتن یاہو کو وارننگ
12 November 2026
سعودی عرب میں حوثی ملیشیا کے 2 ڈرونز اور 5 میزائل حملے ناکام
12 November 2026
ڈیموکریٹس کی ٹرمپ کیخلاف خفیہ اداروں میں سیاسی مداخلت اور برطرفیوں کی تحقیقات کی تیاری
12 November 2026
ایران کی ناکہ بندی برقرار، تجارتی جہازوں کیلئے راستہ کھلا رکھنے کی کوششیں جاری ہیں: سینٹ کام
12 November 2026
ایران امن چاہتا ہے، امریکا ہمارے مطالبات تسلیم کرے، ایرانی اسپیکر باقر قالیباف
12 November 2026
امریکا نے یورپ سے سکیورٹی معاہدے کیلئے روس سے تجاویز طلب کر لیں، ایگزیوس
12 November 2026
دبئی میں عالمی پولیس سربراہی اجلاس 2026 کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
12 November 2026
پاکستان میں جتنی پراکسیز کام کررہی ہیں ان کے پیچھے افغانستان ہے: اختیار ولی خان
12 November 2026