ہمیشہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا، آزادی صحافت پر یقین رکھتے ہیں: شرجیل میمن
Web Desk
12 November 2026
صوبائی وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت آزادیِ صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہیں اور صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہمیشہ کوشاں رہی ہیں۔
کراچی پریس کلب کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے کبھی مثبت تنقید کا برا نہیں منایا، تاہم بعض حلقوں کی جانب سے سندھ حکومت کو بلاجواز نشانہ بنایا جاتا ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میر رضا کیس کے معاملے پر دو سیاسی جماعتوں نے سوشل میڈیا پر منفی مہم جوئی اور مخصوص اینگلنگ کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بغیر تصدیق کے بے بنیاد الزامات عائد کرنا صحافت نہیں ہے؛ اگر سچ کو سچ کہا جائے تو ہم بھرپور ساتھ دیں گے۔ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کے ووٹوں کی طاقت اور جمہوری دروازے سے اقتدار میں آتی ہے اور اس کے پاس اقتدار تک پہنچنے کا کوئی دوسرا راستہ نہیں، جبکہ ملکی ترقی کے لیے ہم سب کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
سیاسی بقا کیلئے فوجی کارروائی اسرائیل کیلئے تباہ کن ہوسکتی ہے: آئزن کوٹ کی نیتن یاہو کو وارننگ
12 November 2026
سعودی عرب میں حوثی ملیشیا کے 2 ڈرونز اور 5 میزائل حملے ناکام
12 November 2026
ڈیموکریٹس کی ٹرمپ کیخلاف خفیہ اداروں میں سیاسی مداخلت اور برطرفیوں کی تحقیقات کی تیاری
12 November 2026
ایران کی ناکہ بندی برقرار، تجارتی جہازوں کیلئے راستہ کھلا رکھنے کی کوششیں جاری ہیں: سینٹ کام
12 November 2026
ایران امن چاہتا ہے، امریکا ہمارے مطالبات تسلیم کرے، ایرانی اسپیکر باقر قالیباف
12 November 2026
امریکا نے یورپ سے سکیورٹی معاہدے کیلئے روس سے تجاویز طلب کر لیں، ایگزیوس
12 November 2026
دبئی میں عالمی پولیس سربراہی اجلاس 2026 کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
12 November 2026
اسرائیل کے حملے میں غزہ کا فٹبالر محمود کمال شہید
12 November 2026