LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سیاسی بقا کیلئے فوجی کارروائی اسرائیل کیلئے تباہ کن ہوسکتی ہے: آئزن کوٹ کی نیتن یاہو کو وارننگ سعودی عرب میں حوثی ملیشیا کے 2 ڈرونز اور 5 میزائل حملے ناکام ڈیموکریٹس کی ٹرمپ کیخلاف خفیہ اداروں میں سیاسی مداخلت اور برطرفیوں کی تحقیقات کی تیاری ایران کی ناکہ بندی برقرار، تجارتی جہازوں کیلئے راستہ کھلا رکھنے کی کوششیں جاری ہیں: سینٹ کام ایران امن چاہتا ہے، امریکا ہمارے مطالبات تسلیم کرے، ایرانی اسپیکر باقر قالیباف امریکا نے یورپ سے سکیورٹی معاہدے کیلئے روس سے تجاویز طلب کر لیں، ایگزیوس دبئی میں عالمی پولیس سربراہی اجلاس 2026 کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل اسرائیل کے حملے میں غزہ کا فٹبالر محمود کمال شہید پاکستان میں جتنی پراکسیز کام کررہی ہیں ان کے پیچھے افغانستان ہے: اختیار ولی خان پنجاب میں نیا سیاسی ارینجمنٹ کرنا ہے تو کر لیں ہم تیار ہیں: عظمیٰ بخاری ہمیشہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا، آزادی صحافت پر یقین رکھتے ہیں: شرجیل میمن سندھ کی تقسیم قانونی اور شعوری طور پر ممکن نہیں، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ پاکستانی خلا باز چینی خلائی اسٹیشن اترنے والے پہلے غیر ملکی خلا باز ہوں گے، چینی سفارتخانہ پاکستان حج مشن کو بہترین خدمات پر سعودی وزارت حج و عمرہ کا خصوصی اعزاز موٹروے پولیس نے جلتی وین سے 11 بچوں سمیت تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا

سندھ کی تقسیم قانونی اور شعوری طور پر ممکن نہیں، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ

Web Desk

12 November 2026

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ سندھ کی تقسیم نہ تو آئینی و قانونی طور پر ممکن ہے اور نہ ہی شعوری طور پر اس کی کوئی گنجائش موجود ہے۔

ٹھٹہ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اگر کوئی دوسرا صوبہ اپنے ہاں نئے صوبے بنانا چاہتا ہے تو ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں؛ پنجاب اگر نئے صوبے تشکیل دینا چاہتا ہے تو ضرور بنا سکتا ہے۔ انہوں نے آئینی نکات واضح کرتے ہوئے کہا کہ آئینِ پاکستان کے تحت متعلقہ صوبے کے عوام کی خواہش اور منشا کے بغیر کسی بھی صوبے کی جغرافیائی حدود میں تبدیلی ممکن نہیں، اور اگرچہ آئین میں ریفرنڈم کا طریقہ کار موجود ہے تاہم ریفرنڈم صرف ایسے معاملے پر کرایا جا سکتا ہے جس میں کوئی ابہام پایا جاتا ہو، جبکہ سندھ کے عوام کا مؤقف بالکل واضح ہے۔

پانی کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبوں کے درمیان پانی کی منصفانہ تقسیم 1991ء کے آبی معاہدے کے مطابق یقینی بنانے کے لیے سندھ کا مقدمہ پہلے ہی مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) میں موجود ہے۔ انہوں نے پانی چوری کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ جب سندھ تک اس کے حصے کا پانی پہنچے گا ہی نہیں تو چوری کہاں سے ہوگی؟ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ سندھ اس وقت بھی پانی کی شدید قلت کا شکار ہے اور یہ سنگین معاملہ وفاقی حکومت کے سامنے بھرپور انداز میں اٹھایا جا چکا ہے۔