پاکستانی خلا باز چینی خلائی اسٹیشن اترنے والے پہلے غیر ملکی خلا باز ہوں گے، چینی سفارتخانہ
Web Desk
12 November 2026
پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تعاون کے ایک نئے اور تاریخی دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے، جس کے تحت پاکستانی خلا باز چین کے خلائی اسٹیشن میں قدم رکھنے والے دنیا کے پہلے غیر ملکی خلا باز ہوں گے۔
اسلام آباد میں قائم چینی سفارتخانے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک چین مشترکہ خلائی مشن دونوں برادر ممالک کی لازوال دوستی میں ایک تاریخی سنگِ میل ثابت ہوگا۔ سفارتخانے کے مطابق پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر خلائی تحقیق اور تعاون کے اس نئے باب کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چین کے انسانی خلائی پروگرام کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا جب چینی اور غیر ملکی خلا باز ایک ساتھ مشترکہ مشن انجام دیں گے۔ اس اہم پیش رفت سے دونوں ممالک کے درمیان جدید سائنسی و تکنیکی تعاون کے نئے امکانات روشن ہوں گے، جبکہ یہ مشترکہ خلائی مشن پاکستان کی نوجوان نسل میں سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے بھی بھرپور تحریک کا باعث بنے گا۔ چینی سفارتخانے نے پاک چین دوستی کو زمین سے خلاؤں تک پہنچنے کا ایک عظیم سفر قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک مشترکہ ترقی اور روشن مستقبل کی جانب تیزی سے گامزن ہیں۔
متعلقہ عنوانات
سیاسی بقا کیلئے فوجی کارروائی اسرائیل کیلئے تباہ کن ہوسکتی ہے: آئزن کوٹ کی نیتن یاہو کو وارننگ
12 November 2026
سعودی عرب میں حوثی ملیشیا کے 2 ڈرونز اور 5 میزائل حملے ناکام
12 November 2026
ڈیموکریٹس کی ٹرمپ کیخلاف خفیہ اداروں میں سیاسی مداخلت اور برطرفیوں کی تحقیقات کی تیاری
12 November 2026
ایران کی ناکہ بندی برقرار، تجارتی جہازوں کیلئے راستہ کھلا رکھنے کی کوششیں جاری ہیں: سینٹ کام
12 November 2026
ایران امن چاہتا ہے، امریکا ہمارے مطالبات تسلیم کرے، ایرانی اسپیکر باقر قالیباف
12 November 2026
امریکا نے یورپ سے سکیورٹی معاہدے کیلئے روس سے تجاویز طلب کر لیں، ایگزیوس
12 November 2026
دبئی میں عالمی پولیس سربراہی اجلاس 2026 کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
12 November 2026
اسرائیل کے حملے میں غزہ کا فٹبالر محمود کمال شہید
12 November 2026