پاکستان حج مشن کو بہترین خدمات پر سعودی وزارت حج و عمرہ کا خصوصی اعزاز
Web Desk
12 November 2026
سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے چھٹی حج کانفرنس اینڈ ایکسپو 2026 کی شاندار اختتامی تقریب میں پاکستان حج مشن کو حجاج کرام کو فراہم کی جانے والی مثالی اور بہترین خدمات کے اعتراف میں خصوصی اعزاز سے نواز دیا ہے۔
یہ خصوصی اعزاز سعودی نائب وزیرِ حج و عمرہ ڈاکٹر عبداللہ فتح المشاط اور دیگر اعلیٰ سعودی حکام نے پیش کیا، جسے پاکستان حج مشن کی نمائندگی کرتے ہوئے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل حج محمد عارف اسلم راؤ نے وصول کیا۔ تقریب میں دنیا بھر کے 150 ممالک کے وفود شریک تھے، جبکہ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے پاکستانی وفد نے کانفرنس میں شرکت کی۔ پاکستانی وفد میں سیکرٹری مذہبی امور ابرار احمد مرزا، جوائنٹ سیکرٹری حج سید عبدالوحید شاہ، ڈائریکٹر حج مدینہ زاہد سہیل اور ڈپٹی ڈائریکٹر حج عزیز اللہ خان بھی شامل تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان دنیا کے ان چار نمایاں ممالک میں شامل تھا جن کے حج مشن سربراہان کو خصوصی طور پر اسٹیج پر مدعو کر کے ان کی شاندار انتظامات اور خدمات کے اعتراف میں اعزازات پیش کیے گئے؛ اس فہرست میں پاکستان کے علاوہ ترکی، ملائیشیا اور عراق شامل تھے۔
متعلقہ عنوانات
سیاسی بقا کیلئے فوجی کارروائی اسرائیل کیلئے تباہ کن ہوسکتی ہے: آئزن کوٹ کی نیتن یاہو کو وارننگ
12 November 2026
سعودی عرب میں حوثی ملیشیا کے 2 ڈرونز اور 5 میزائل حملے ناکام
12 November 2026
ڈیموکریٹس کی ٹرمپ کیخلاف خفیہ اداروں میں سیاسی مداخلت اور برطرفیوں کی تحقیقات کی تیاری
12 November 2026
ایران کی ناکہ بندی برقرار، تجارتی جہازوں کیلئے راستہ کھلا رکھنے کی کوششیں جاری ہیں: سینٹ کام
12 November 2026
ایران امن چاہتا ہے، امریکا ہمارے مطالبات تسلیم کرے، ایرانی اسپیکر باقر قالیباف
12 November 2026
امریکا نے یورپ سے سکیورٹی معاہدے کیلئے روس سے تجاویز طلب کر لیں، ایگزیوس
12 November 2026
دبئی میں عالمی پولیس سربراہی اجلاس 2026 کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
12 November 2026
اسرائیل کے حملے میں غزہ کا فٹبالر محمود کمال شہید
12 November 2026