موٹروے پولیس نے جلتی وین سے 11 بچوں سمیت تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا
Web Desk
12 November 2026
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (ایم تھری) نے بروقت اور دلیرانہ کارروائی کرتے ہوئے موٹروے پر جلتی ہوئی مسافر وین سے 11 بچوں سمیت تمام مسافروں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سے ملتان جانے والی ایک مسافر ہائی ایس وین میں موٹروے ایم تھری پر شرقپور کے قریب تکنیکی خرابی اور شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے کے وقت گاڑی میں خواتین اور 11 بچوں سمیت متعدد مسافر سوار تھے، جس کے باعث شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کے افسران اور اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ اہلکاروں نے انتہائی فرض شناسی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ کی لپیٹ میں آئی وین سے تمام مرد، خواتین اور بچوں کو بحفاظت باہر نکال لیا، جس کی بدولت کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور مسافر بڑے حادثے سے محفوظ رہے۔
متعلقہ عنوانات
سیاسی بقا کیلئے فوجی کارروائی اسرائیل کیلئے تباہ کن ہوسکتی ہے: آئزن کوٹ کی نیتن یاہو کو وارننگ
12 November 2026
سعودی عرب میں حوثی ملیشیا کے 2 ڈرونز اور 5 میزائل حملے ناکام
12 November 2026
ڈیموکریٹس کی ٹرمپ کیخلاف خفیہ اداروں میں سیاسی مداخلت اور برطرفیوں کی تحقیقات کی تیاری
12 November 2026
ایران کی ناکہ بندی برقرار، تجارتی جہازوں کیلئے راستہ کھلا رکھنے کی کوششیں جاری ہیں: سینٹ کام
12 November 2026
ایران امن چاہتا ہے، امریکا ہمارے مطالبات تسلیم کرے، ایرانی اسپیکر باقر قالیباف
12 November 2026
امریکا نے یورپ سے سکیورٹی معاہدے کیلئے روس سے تجاویز طلب کر لیں، ایگزیوس
12 November 2026
دبئی میں عالمی پولیس سربراہی اجلاس 2026 کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
12 November 2026
اسرائیل کے حملے میں غزہ کا فٹبالر محمود کمال شہید
12 November 2026