ایشین ٹیم سکواش چیمپئن شپ جیتنے پر قومی کھلاڑیوں میں 40 لاکھ کے انعامات تقسیم
Web Desk
12 November 2026
ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ جیتنے والی پاکستان قومی اسکواش ٹیم کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے 40 لاکھ روپے کے نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔
وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ نے ایک خصوصی تقریب میں فاتح کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا۔ اس موقع پر گولڈ میڈل جیتنے والے چاروں قومی اسکواش اسٹارز نور زمان، محمد عاصم خان، ناصر اقبال اور اشعب عرفان کو فی کس 10، 10 لاکھ روپے کے چیک دیے گئے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے فائنل معرکے میں کوریا کی ٹیم کو 0-2 سے شکست دے کر شاندار انداز میں ایشین ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے کھلاڑیوں، کوچز اور ٹیم مینجمنٹ کو اس تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ایشین اسکواش کا ٹائٹل جیتنا پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کی انتھک محنت، نظم و ضبط اور عزم کی بدولت پاکستان نے ہوم گراؤنڈ پر یہ اعزاز حاصل کیا ہے، اور حکومت قومی ٹیلنٹ کی سرپرستی و کھلاڑیوں کی بھرپور پذیرائی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھے گی۔
متعلقہ عنوانات
ایران کی ناکہ بندی برقرار، تجارتی جہازوں کیلئے راستہ کھلا رکھنے کی کوششیں جاری ہیں: سینٹ کام
12 November 2026
ایران امن چاہتا ہے، امریکا ہمارے مطالبات تسلیم کرے، ایرانی اسپیکر باقر قالیباف
12 November 2026
امریکا نے یورپ سے سکیورٹی معاہدے کیلئے روس سے تجاویز طلب کر لیں، ایگزیوس
12 November 2026
دبئی میں عالمی پولیس سربراہی اجلاس 2026 کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
12 November 2026
اسرائیل کے حملے میں غزہ کا فٹبالر محمود کمال شہید
12 November 2026
پاکستان میں جتنی پراکسیز کام کررہی ہیں ان کے پیچھے افغانستان ہے: اختیار ولی خان
12 November 2026
پنجاب میں نیا سیاسی ارینجمنٹ کرنا ہے تو کر لیں ہم تیار ہیں: عظمیٰ بخاری
12 November 2026
ہمیشہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا، آزادی صحافت پر یقین رکھتے ہیں: شرجیل میمن
12 November 2026