LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نجی شعبے کے ورکنگ گروپ کا اجلاس

Web Desk

22 December 2025

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت معاشی ترقی کے لیے توانائی کے شعبے سے متعلق تشکیل دی گئی نجی شعبے کی ورکنگ گروپ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعظم کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات سے متعلق جامع سفارشات پیش کی گئیں۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے وزیر پاور ڈویژن کو ہدایت کی کہ بجلی کے ویلنگ چارجز کو مناسب سطح پر لانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد قابلِ عمل سفارشات مرتب کی جائیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ دیگر شعبوں میں قائم مختلف ورکنگ گروپس کی سفارشات مکمل ہونے کے بعد معیشت کی ترقی کے لیے ایک جامع قومی پروگرام ترتیب دیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے تمام تر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صنعتوں کو علاقائی سطح پر مسابقتی نرخوں پر بجلی کی فراہمی کے لیے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ صنعتی ترقی اور برآمدات کو فروغ دیا جا سکے۔

وزیراعظم نے نجی شعبے سے مشاورت کے لیے شہزاد سلیم کی سربراہی میں قائم توانائی کمیٹی کی محنت اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کی تعریف کی۔ اجلاس میں ٹیرف اسٹرکچر، بجلی کی ترسیل میں درپیش مسائل، مناسب نرخوں اور توانائی کے شعبے سے متعلق دیگر اہم امور پر تفصیلی سفارشات پیش کی گئیں۔ اس کے علاوہ بجلی کی ٹرانسمشن اور وولٹیج کے نظام کو زیادہ قابلِ اعتماد بنانے سے متعلق تجاویز بھی پیش کی گئیں۔

اجلاس میں وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔