جدید، مؤثر اور مالی طور پر مستحکم ریلوے نیٹ ورک انتہائی اہم ہے: اسحاق ڈار
Web Desk
12 November 2026
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اسلام آباد میں پاکستان ریلوے کی بحالی اور تنظیمِ نو سے متعلق تجاویز کا ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
سرکاری ترجمان کے مطابق اجلاس میں پاکستان ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور ادارے کے طویل المدتی مالی استحکام کو یقینی بنانے کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اس موقع پر شرکاء نے ادارے کی تنظیمِ نو (Restructuring) کے مختلف آپشنز کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔
اجلاس میں ریلوے منصوبوں کی تکمیل کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP)، مقامی بینکوں سے فنانسنگ اور بین الاقوامی مالیاتی ذرائع سے وسائل حاصل کرنے کی تجاویز بھی زیرِ غور آئیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ ایک جدید، مؤثر اور مالی طور پر مستحکم ریلوے نیٹ ورک قومی اقتصادی انضمام اور علاقائی روابط کے فروغ کے لیے انتہائی ناگزیر ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایران کی ناکہ بندی برقرار، تجارتی جہازوں کیلئے راستہ کھلا رکھنے کی کوششیں جاری ہیں: سینٹ کام
12 November 2026
ایران امن چاہتا ہے، امریکا ہمارے مطالبات تسلیم کرے، ایرانی اسپیکر باقر قالیباف
12 November 2026
امریکا نے یورپ سے سکیورٹی معاہدے کیلئے روس سے تجاویز طلب کر لیں، ایگزیوس
12 November 2026
دبئی میں عالمی پولیس سربراہی اجلاس 2026 کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
12 November 2026
اسرائیل کے حملے میں غزہ کا فٹبالر محمود کمال شہید
12 November 2026
پاکستان میں جتنی پراکسیز کام کررہی ہیں ان کے پیچھے افغانستان ہے: اختیار ولی خان
12 November 2026
پنجاب میں نیا سیاسی ارینجمنٹ کرنا ہے تو کر لیں ہم تیار ہیں: عظمیٰ بخاری
12 November 2026
ہمیشہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا، آزادی صحافت پر یقین رکھتے ہیں: شرجیل میمن
12 November 2026