گرپتونت پنوں قتل سازش کیس، امریکی عدالت کا مودی حکومت کو باضابطہ نوٹس
Web Desk
10 November 2026
امریکی عدالت نے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے مقدمے میں پیش رفت کرتے ہوئے بھارتی حکومت اور اس کے اعلیٰ عہدیداروں کو باضابطہ نوٹس جاری کر دیے ہیں اور 8 دسمبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
عدالتی نوٹسز بھارتی قومی سلامتی کے مشیر (NSA) اجیت دوول، سابق ‘را’ (RAW) چیف سمنت گوئل، وکرم یادو اور گرفتار بھارتی شہری نکھل گپتا کے نام جاری کیے گئے ہیں۔ مقدمے کا باضابطہ سمن 9 اکتوبر کو واشنگٹن میں واقع بھارتی سفارت خانے کو موصول کرایا گیا تھا، جبکہ عدالت نے متنبہ کیا ہے کہ مقررہ تاریخ تک جواب نہ دینے پر بھارتی حکومت کے خلاف یکطرفہ فیصلہ سنایا جا سکتا ہے۔
وکیلِ استغاثہ کے مطابق بھارتی پاسپورٹ ہولڈر اور سابق افسر وکاس یادو نے نکھل گپتا کو سکھ رہنما کے قتل کا ٹاسک دیا تھا اور اس سازش کی پیشگی رقم کے طور پر ایک لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی منظوری دی تھی۔ مقدمے میں پہلے سے گرفتار ملزم نکھل گپتا کو 20 نومبر کو سزا سنائی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
چودھری سالک حسین سے ایلیٹ فورس کا مستقل پروٹوکول واپس لے لیا گیا
10 November 2026
وزیراعظم کوپ 31 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے انطالیہ پہنچ گئے
10 November 2026
ڈریپ کا طبی آلات کی نگرانی کے لیے میڈیکل ڈیوائسز بورڈ تشکیل
10 November 2026
پنجاب میں اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری
10 November 2026
محسن رضائی اور جے ڈی وینس کی ملاقات کی خبریں بے بنیاد ہیں، عباس عراقچی
10 November 2026
اسحاق ڈار سے امریکہ کی سابق معاون وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
10 November 2026
پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات الائنس کے قیام کا اعلان، ہنزہ آصف پہلی چیئرپرسن مقرر
10 November 2026
ایران کے خلاف مزید بڑے آپریشنز کی ضرورت نہیں، معاشی دباؤ بڑھائیں گے: مارکو روبیو
10 November 2026