پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات الائنس کے قیام کا اعلان، ہنزہ آصف پہلی چیئرپرسن مقرر
Web Desk
10 November 2026
پاکستان میں کرپٹو کرنسی صارفین، ڈیجیٹل اثاثوں کے سرمایہ کاروں اور کاروباری اداروں کے تحفظ اور باہمی تعاون کے لیے “ورچوئل اثاثہ جات الائنس آف پاکستان” (VAAP) کے باضابطہ قیام کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں الائنس کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایشیا ویب تھری الائنس جاپان کی بانی ہنزہ آصف کو الائنس کی پہلی چیئرپرسن جبکہ ایچ ٹی ایکس کے کنٹری مینیجر سید احتشام حمدانی کو سینئر وائس چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ نائب صدر سید احتشام حمدانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ پاکستان کرپٹو اپنانے کے عالمی انڈیکس میں نمایاں مقام رکھتا ہے، تاہم ملک میں 2 کروڑ کرپٹو صارفین کا دعویٰ فی الوقت غیر مصدقہ ہے اور اس کے لیے آزادانہ ڈیٹا کی ضرورت ہے۔
الائنس کے رہنماؤں نے واضح کیا کہ ویپ (VAAP) کو کوئی ریگولیٹری یا حکومتی اختیارات حاصل نہیں ہیں، بلکہ اس کا بنیادی مقصد کرپٹو اور ڈیجیٹل اثاثہ جات کی صنعت سے وابستہ فریقین کے درمیان معلومات کے تبادلے، سائبر سیکیورٹی، سرمایہ کاروں کی آگاہی اور شفاف پالیسی سازی کے لیے ایک غیر جانبدارانہ پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے
متعلقہ عنوانات
چودھری سالک حسین سے ایلیٹ فورس کا مستقل پروٹوکول واپس لے لیا گیا
10 November 2026
وزیراعظم کوپ 31 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے انطالیہ پہنچ گئے
10 November 2026
ڈریپ کا طبی آلات کی نگرانی کے لیے میڈیکل ڈیوائسز بورڈ تشکیل
10 November 2026
پنجاب میں اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری
10 November 2026
گرپتونت پنوں قتل سازش کیس، امریکی عدالت کا مودی حکومت کو باضابطہ نوٹس
10 November 2026
محسن رضائی اور جے ڈی وینس کی ملاقات کی خبریں بے بنیاد ہیں، عباس عراقچی
10 November 2026
اسحاق ڈار سے امریکہ کی سابق معاون وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
10 November 2026
ایران کے خلاف مزید بڑے آپریشنز کی ضرورت نہیں، معاشی دباؤ بڑھائیں گے: مارکو روبیو
10 November 2026