مری میں سکول ٹرپ کی بس الٹ گئی، ڈرائیور جاں بحق، 25 طلبہ و طالبات زخمی
Web Desk
10 November 2026
مری کے قریب شوالہ لنک روڈ پر مری سے گوجرانوالہ واپس جانے والی اسکول ٹرپ کی کوسٹر بس موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں بس ڈرائیور موقع پر جاں بحق جبکہ 25 کے قریب طلبہ و طالبات زخمی ہو گئے ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، مری پولیس اور ٹریفک پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ تمام زخمی طلبہ کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا نے حادثے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی لیگل اور ڈی ایس پی ٹریفک پر مشتمل دو رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی کو حادثے کے تکنیکی اسباب، روڈ سیفٹی اور ڈرائیور کی غفلت کا جائزہ لے کر جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
چودھری سالک حسین سے ایلیٹ فورس کا مستقل پروٹوکول واپس لے لیا گیا
10 November 2026
وزیراعظم کوپ 31 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے انطالیہ پہنچ گئے
10 November 2026
ڈریپ کا طبی آلات کی نگرانی کے لیے میڈیکل ڈیوائسز بورڈ تشکیل
10 November 2026
پنجاب میں اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری
10 November 2026
گرپتونت پنوں قتل سازش کیس، امریکی عدالت کا مودی حکومت کو باضابطہ نوٹس
10 November 2026
محسن رضائی اور جے ڈی وینس کی ملاقات کی خبریں بے بنیاد ہیں، عباس عراقچی
10 November 2026
اسحاق ڈار سے امریکہ کی سابق معاون وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
10 November 2026
پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات الائنس کے قیام کا اعلان، ہنزہ آصف پہلی چیئرپرسن مقرر
10 November 2026