چشمہ 5 منصوبے نے مقررہ وقت سے پہلے اہم سنگ میل عبور کرلیا: وزیراعظم
Web Desk
10 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے چشمہ 5 (C-5) جوہری توانائی منصوبے کا مقررہ وقت سے پہلے اہم سنگ میل عبور کرنے پر اسے ملک کے لیے باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنی محنت، لگن اور انتھک کوششوں سے اپنا مستقبل خود تعمیر کرے گا۔ چشمہ 5 منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 1200 میگاواٹ کی صلاحیت کا حامل یہ منصوبہ پاکستان کا سب سے بڑا اور ساتواں جوہری بجلی گھر ہے، جو چین کے تعاون سے تعمیر کیا جا رہا ہے اور عوام کو صاف، قابل اعتماد و سستی بجلی کی فراہم کرنے کا ضامن بنے گا۔ وزیراعظم نے پاک-چین ہمالیہ سے بلند دوستی، صدر شی جن پنگ کے تعاون اور چینی انجینئرز کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ دوطرفہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنائے گا۔ انہوں نے معاشی بحالی، سیکیورٹی اور ملکی استحکام کے لیے مسلح افواج اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کردار کو بھی سراہا۔
متعلقہ عنوانات
پیٹ ہیگسیتھ کو دفاع پر اے پلس پلس پلس گریڈ دیتا ہوں، صدر ٹرمپ
10 November 2026
4 سالہ دور حکومت میں منصوبے مکمل کیوں نہیں کئے؟ عظمیٰ بخاری کا فواد چوہدری کو جواب
10 November 2026
مری میں سکول ٹرپ کی بس الٹ گئی، ڈرائیور جاں بحق، 25 طلبہ و طالبات زخمی
10 November 2026
بینکوں کے ذریعے کاروباری طبقے کو مالی معاونت فراہم کر رہے ہیں: بلال اظہر کیانی
10 November 2026
امریکی وزیر جنگ نے مواخذے کی کوشش کو سیاسی انتقام قرار دے دیا
10 November 2026
اسحاق ڈار کی اقتصادی سفارتکاری اور برآمدات کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت
10 November 2026
چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی 12 نومبر کو ہوگی
10 November 2026
تربیلا توسیعی منصوبہ حادثہ، وزیر آبی وسائل اور وزیراعظم آفس نے نوٹس لے لیا
10 November 2026