4 سالہ دور حکومت میں منصوبے مکمل کیوں نہیں کئے؟ عظمیٰ بخاری کا فواد چوہدری کو جواب
Web Desk
10 November 2026
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے فواد چوہدری کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے صرف سوچنے سے کسی کے نہیں ہو جاتے، بلکہ جو منصوبہ شروع کر کے اسے مکمل کرتا ہے، اصل میں منصوبہ اسی کا ہوتا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر یہ ترقیاتی منصوبے تحریک انصاف کے ہی تھے تو اپنے 4 سالہ دورِ حکومت میں انہیں مکمل کیوں نہ کیا گیا؟ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اصل اور معروف منصوبے تو انڈے، کٹے، مرغیاں اور بھنگ کی فیکٹریاں ہی تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں پاس ہونے کے باوجود ساڑھے 6 سال بعد ان منصوبوں کا کریڈٹ لینے کی کوشش کرنا صرف شرمندگی کا باعث ہے، جبکہ انہوں نے طنزاً فواد چوہدری سے پوچھا کہ وہ سچ بتائیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا استقبال کیسا تھا۔
متعلقہ عنوانات
چشمہ 5 منصوبے نے مقررہ وقت سے پہلے اہم سنگ میل عبور کرلیا: وزیراعظم
10 November 2026
پیٹ ہیگسیتھ کو دفاع پر اے پلس پلس پلس گریڈ دیتا ہوں، صدر ٹرمپ
10 November 2026
مری میں سکول ٹرپ کی بس الٹ گئی، ڈرائیور جاں بحق، 25 طلبہ و طالبات زخمی
10 November 2026
بینکوں کے ذریعے کاروباری طبقے کو مالی معاونت فراہم کر رہے ہیں: بلال اظہر کیانی
10 November 2026
امریکی وزیر جنگ نے مواخذے کی کوشش کو سیاسی انتقام قرار دے دیا
10 November 2026
اسحاق ڈار کی اقتصادی سفارتکاری اور برآمدات کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت
10 November 2026
چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی 12 نومبر کو ہوگی
10 November 2026
تربیلا توسیعی منصوبہ حادثہ، وزیر آبی وسائل اور وزیراعظم آفس نے نوٹس لے لیا
10 November 2026