امریکی وزیر جنگ نے مواخذے کی کوشش کو سیاسی انتقام قرار دے دیا
Web Desk
10 November 2026
امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے اپنے خلاف مواخذے کی تحریک کو احتساب کے بجائے سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا امکان رد کر دیا ہے۔ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان پر عائد تمام الزامات بے بنیاد ہیں اور انہیں عہدے سے ہٹانے کی کوشش دراصل امریکی فوجی اہلکاروں پر حملہ ہے۔ پیٹ ہیگسیتھ نے ایران کے خلاف امریکی ملٹری کارروائیوں کا مکمل دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فیصلوں پر قائم ہیں اور ان اقدامات پر معافی نہیں مانگیں گے، کیونکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہریوں کے تحفظ کے لیے بروقت اور درست فیصلے کیے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی فوجی صلاحیتیں تباہ کر کے سخت بحری ناکہ بندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ ایران کے خلاف آپریشنز میں امریکا کو ویتنام جنگ جیسا جانی نقصان نہیں اٹھانا پڑا۔
متعلقہ عنوانات
بینکوں کے ذریعے کاروباری طبقے کو مالی معاونت فراہم کر رہے ہیں: بلال اظہر کیانی
10 November 2026
اسحاق ڈار کی اقتصادی سفارتکاری اور برآمدات کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت
10 November 2026
چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی 12 نومبر کو ہوگی
10 November 2026
تربیلا توسیعی منصوبہ حادثہ، وزیر آبی وسائل اور وزیراعظم آفس نے نوٹس لے لیا
10 November 2026
موٹروے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک ہیوی ٹریفک کے لیے بند
10 November 2026
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرا دی گئی
10 November 2026
بانی پی ٹی آئی اور وکلاء کی ملاقات کل سہ پہر تین بجے ہوگی: ذرائع کا دعویٰ
10 November 2026
حکومت کے پاس عمران خان کیلئے نہ کوئی ڈیل ہے نہ ڈھیل: طارق فضل چودھری
10 November 2026