اسحاق ڈار کی اقتصادی سفارتکاری اور برآمدات کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت
Web Desk
10 November 2026
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایک اعلا سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان کی اقتصادی سفارت کاری، عالمی سطح پر برآمدات کے فروغ اور بیرون ملک پاکستانی سفارتی مشنز کے فعال کردار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران اسحاق ڈار نے قومی اقتصادی ترجیحات کو تیزی سے آگے بڑھانے کے لیے وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ وزارتوں کے درمیان قریبی رابطہ کاری پر زور دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سفارتی سطح پر جاری کاوشوں کو عملی اور ٹھوس معاشی فوائد میں تبدیل کرنے کے لیے مسلسل مانیٹرنگ اور مؤثر حکمت عملی یقینی بنائی جائے تاکہ ملکی تجارتی اہداف حاصل کیے جا سکیں۔ اجلاس میں وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی اور اپنی پیشرفت سے آگاہ کیا۔
متعلقہ عنوانات
مری میں سکول ٹرپ کی بس الٹ گئی، ڈرائیور جاں بحق، 25 طلبہ و طالبات زخمی
10 November 2026
بینکوں کے ذریعے کاروباری طبقے کو مالی معاونت فراہم کر رہے ہیں: بلال اظہر کیانی
10 November 2026
امریکی وزیر جنگ نے مواخذے کی کوشش کو سیاسی انتقام قرار دے دیا
10 November 2026
چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی 12 نومبر کو ہوگی
10 November 2026
تربیلا توسیعی منصوبہ حادثہ، وزیر آبی وسائل اور وزیراعظم آفس نے نوٹس لے لیا
10 November 2026
موٹروے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک ہیوی ٹریفک کے لیے بند
10 November 2026
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرا دی گئی
10 November 2026
بانی پی ٹی آئی اور وکلاء کی ملاقات کل سہ پہر تین بجے ہوگی: ذرائع کا دعویٰ
10 November 2026