پاکستان روس کے ساتھ عوامی روابط مضبوط بنانے کیلئے تیار ہے، فیصل نیاز ترمذی
Web Desk
10 November 2026
پاکستان اور روس نے ثقافت، تعلیم، نوجوانوں کے تبادلوں اور عجائب گھروں کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے جمہوریہ تاتارستان کے دارالحکومت کازان میں “عوامی سفارت کاری کے نمونے کے طور پر مشرقی بازار” کے عنوان سے منعقدہ گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، روس کے ساتھ تعلیمی اور ثقافتی روابط مضبوط بنانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ پاکستانی سفارت خانہ بین الاقوامی ثقافتی میلے ’’روس مشرق‘‘ میں ملک کے فنون، روایات اور قومی ورثے کی بھرپور نمائندگی کرے گا۔ سفیرِ پاکستان نے کازان کریملن میں مسجد اور گرجا گھر کے جوار کو بین المذاہب رواداری کی بہترین مثال قرار دیتے ہوئے دونوں خطوں کے اسلامی اور تاریخی ورثے کی مماثلتوں کو اجاگر کیا۔ کانفرنس کے شرکاء نے عوامی سفارت کاری کے فروغ کے لیے تعلیمی، سائنسی اور سینما کے شعبوں میں باہمی تبادلوں کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔
متعلقہ عنوانات
مری میں سکول ٹرپ کی بس الٹ گئی، ڈرائیور جاں بحق، 25 طلبہ و طالبات زخمی
10 November 2026
بینکوں کے ذریعے کاروباری طبقے کو مالی معاونت فراہم کر رہے ہیں: بلال اظہر کیانی
10 November 2026
امریکی وزیر جنگ نے مواخذے کی کوشش کو سیاسی انتقام قرار دے دیا
10 November 2026
اسحاق ڈار کی اقتصادی سفارتکاری اور برآمدات کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت
10 November 2026
چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی 12 نومبر کو ہوگی
10 November 2026
تربیلا توسیعی منصوبہ حادثہ، وزیر آبی وسائل اور وزیراعظم آفس نے نوٹس لے لیا
10 November 2026
موٹروے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک ہیوی ٹریفک کے لیے بند
10 November 2026
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرا دی گئی
10 November 2026