LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدہ سعودیہ، ترکیہ کے ساتھ شراکت داری کی علامت، کسی کے خلاف نہیں: اسحاق ڈار بشریٰ بی بی کی بینائی متاثر ہوچکی ہے: وکیل کا دعویٰ حکومت اور جماعت اسلامی کی ذیلی کمیٹی کے مذاکرات کا فائنل راؤنڈ آج ہوگا پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 3000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریاض اور جنوبی ریجن کی جانب داغے جانے والے تین حوثی میزائل تباہ تربیلا سے دریائے سندھ میں اضافی پانی آج چھوڑے جانے کا امکان، مختلف اضلاع الرٹ امریکا، ایران کشیدگی میں کمی کی امید، خام تیل کی قیمتیں دو ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کم ترین سطح کے قریب برقرار روسی افواج کو بھاری نقصانات امن مذاکرات میں کیف کی پوزیشن مضبوط بنا رہے: صدر زیلنسکی ترکیہ: سٹیل فیکٹری میں دھماکے، 16 افراد جاں بحق، 13 زخمی امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے مواخذے کی کوششیں مسترد کر دیں ایرانی سپریم لیڈر کی امریکا کیساتھ ’’نہ جنگ، نہ امن‘‘ کی صورتحال ختم کرنے کی ہدایت اسرائیل امریکا کو ایران کیساتھ طویل جنگ میں شامل کرنے کی کوشش کر رہا: باقر قالیباف ایران کیساتھ جنگ عملی طور پر ختم ہوچکی، امریکی بحری ناکہ بندی سے مطمئن ہوں: صدر ٹرمپ امریکا ایران تنازع حل کرنے کیلئے عالمی طاقتیں سر جوڑ کر بیٹھنے کو تیار

ترکیہ: سٹیل فیکٹری میں دھماکے، 16 افراد جاں بحق، 13 زخمی

Web Desk

10 November 2026

ترکیہ کے مغربی صوبے ازمیر میں واقع ‘حاباس سٹیل پلانٹ’ میں ایک خوفناک دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد جاں بحق اور 13 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد فیکٹری کے ملازمین تھے۔ ازمیر کے گورنر سلیمان البان نے بتایا کہ یہ واقعہ الیکٹرک آرک فرنس پر معمول کی دیکھ بھال کے دوران پیش آیا، جب متبادل بوائلر لے جانے والی کرین اچانک گر کر نیچے موجود دہکتی ہوئی بھٹی میں جا گری۔ دھماکے کے بعد فیکٹری میں شدید آگ بھڑک اٹھی اور دھویں کے گہرے بادل فضا میں بلند ہوتے دیکھے گئے۔ فیکٹری انتظامیہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ کچھ مزید کارکنان ابھی بھی ملبے تلے دبے ہو سکتے ہیں، جبکہ ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔