LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدہ سعودیہ، ترکیہ کے ساتھ شراکت داری کی علامت، کسی کے خلاف نہیں: اسحاق ڈار بشریٰ بی بی کی بینائی متاثر ہوچکی ہے: وکیل کا دعویٰ حکومت اور جماعت اسلامی کی ذیلی کمیٹی کے مذاکرات کا فائنل راؤنڈ آج ہوگا پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 3000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریاض اور جنوبی ریجن کی جانب داغے جانے والے تین حوثی میزائل تباہ تربیلا سے دریائے سندھ میں اضافی پانی آج چھوڑے جانے کا امکان، مختلف اضلاع الرٹ امریکا، ایران کشیدگی میں کمی کی امید، خام تیل کی قیمتیں دو ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کم ترین سطح کے قریب برقرار روسی افواج کو بھاری نقصانات امن مذاکرات میں کیف کی پوزیشن مضبوط بنا رہے: صدر زیلنسکی ترکیہ: سٹیل فیکٹری میں دھماکے، 16 افراد جاں بحق، 13 زخمی امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے مواخذے کی کوششیں مسترد کر دیں ایرانی سپریم لیڈر کی امریکا کیساتھ ’’نہ جنگ، نہ امن‘‘ کی صورتحال ختم کرنے کی ہدایت اسرائیل امریکا کو ایران کیساتھ طویل جنگ میں شامل کرنے کی کوشش کر رہا: باقر قالیباف ایران کیساتھ جنگ عملی طور پر ختم ہوچکی، امریکی بحری ناکہ بندی سے مطمئن ہوں: صدر ٹرمپ امریکا ایران تنازع حل کرنے کیلئے عالمی طاقتیں سر جوڑ کر بیٹھنے کو تیار

ایرانی سپریم لیڈر کی امریکا کیساتھ ’’نہ جنگ، نہ امن‘‘ کی صورتحال ختم کرنے کی ہدایت

Web Desk

10 November 2026

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے انکشاف کیا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکی تنازع کے حوالے سے قائم “نہ جنگ، نہ امن” کی صورتحال کو باوقار انداز میں ختم کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ ایرانی صدر کے مطابق سپریم لیڈر نے واضح کیا ہے کہ اگر مذاکرات کے ذریعے ایران کے تمام بنیادی حقوق حاصل کیے جا سکتے ہیں تو جنگ سے مکمل گریز کرنا چاہیے، تاہم ایران کسی بھی قسم کی دھمکی، دباؤ یا طاقت کے استعمال کے سامنے ہرگز سر تسلیم خم نہیں کرے گا۔ انہوں نے تاکید کی کہ تہران برابری اور انصاف کی بنیاد پر بات چیت کا حامی ہے لیکن کسی قسم کی زبردستی کو قبول نہیں کرے گا اور اپنی ملکی خودمختاری و دفاع کے لیے قومی صلاحیتوں پر ہی انحصار برقرار رکھے گا۔ اپنے خطاب میں صدر پزشکیان نے اندرونی حالات کے پیشِ نظر توانائی کے مؤثر استعمال اور پٹرول، بجلی اور گیس کی بچت پر بھی زور دیا۔