بنگلادیش نے حسینہ واجد کی پاسپورٹ کی درخواست مسترد کر دی
Web Desk
9 November 2026
بنگلہ دیشی عبوری حکومت نے بھارت میں مقیم سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی نئے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے اجراء کی درخواست باضابطہ طور پر مسترد کر دی ہے۔ بنگلہ دیش کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ہمایوں کبیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کا ملک کسی مفرور مجرم یا دہشت گرد کو پاسپورٹ جاری نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مجرموں کی حوالگی کا معاہدہ موجود ہے، لہٰذا نئی دہلی کو چاہیے کہ وہ سزا یافتہ حسینہ واجد کو ڈھاکا کے حوالے کرے۔ دوسری جانب بھارت میں جلاوطنی کاٹنے والی شیخ حسینہ واجد نے برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز سے گفتگو میں بنگلہ دیش واپس آ کر عدالتوں کا سامنا کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے، جبکہ ان کے معاونین کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائیاں مکمل ہونے پر حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں بنگلہ دیش کی خصوصی عدالت نے طلبہ کے احتجاج پر پرتشدد کریک ڈاؤن کے الزام میں سابق وزیراعظم کو ان کی عدم موجودگی میں سزائے موت سنائی تھی، تاہم وہ ان الزامات کو یکسر مسترد کرتی رہی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
چشمہ 5 منصوبے نے مقررہ وقت سے پہلے اہم سنگ میل عبور کرلیا: وزیراعظم
10 November 2026
پیٹ ہیگسیتھ کو دفاع پر اے پلس پلس پلس گریڈ دیتا ہوں، صدر ٹرمپ
10 November 2026
4 سالہ دور حکومت میں منصوبے مکمل کیوں نہیں کئے؟ عظمیٰ بخاری کا فواد چوہدری کو جواب
10 November 2026
بینکوں کے ذریعے کاروباری طبقے کو مالی معاونت فراہم کر رہے ہیں: بلال اظہر کیانی
10 November 2026
امریکی وزیر جنگ نے مواخذے کی کوشش کو سیاسی انتقام قرار دے دیا
10 November 2026
اسحاق ڈار کی اقتصادی سفارتکاری اور برآمدات کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت
10 November 2026
چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی 12 نومبر کو ہوگی
10 November 2026
تربیلا توسیعی منصوبہ حادثہ، وزیر آبی وسائل اور وزیراعظم آفس نے نوٹس لے لیا
10 November 2026