LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
چشمہ 5 منصوبے نے مقررہ وقت سے پہلے اہم سنگ میل عبور کرلیا: وزیراعظم پیٹ ہیگسیتھ کو دفاع پر اے پلس پلس پلس گریڈ دیتا ہوں، صدر ٹرمپ 4 سالہ دور حکومت میں منصوبے مکمل کیوں نہیں کئے؟ عظمیٰ بخاری کا فواد چوہدری کو جواب بینکوں کے ذریعے کاروباری طبقے کو مالی معاونت فراہم کر رہے ہیں: بلال اظہر کیانی امریکی وزیر جنگ نے مواخذے کی کوشش کو سیاسی انتقام قرار دے دیا اسحاق ڈار کی اقتصادی سفارتکاری اور برآمدات کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی 12 نومبر کو ہوگی تربیلا توسیعی منصوبہ حادثہ، وزیر آبی وسائل اور وزیراعظم آفس نے نوٹس لے لیا موٹروے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک ہیوی ٹریفک کے لیے بند عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرا دی گئی بانی پی ٹی آئی اور وکلاء کی ملاقات کل سہ پہر تین بجے ہوگی: ذرائع کا دعویٰ حکومت کے پاس عمران خان کیلئے نہ کوئی ڈیل ہے نہ ڈھیل: طارق فضل چودھری ایف بی آر کے اختیارات برقرار، ڈینٹل اور میڈیکل کالجز کی درخواستیں مسترد حکومت کیساتھ مذاکرات کا دسواں دور، پٹرولیم لیوی ختم کرنیکا مطالبہ کیا: لیاقت بلوچ پاکستان روس کے ساتھ عوامی روابط مضبوط بنانے کیلئے تیار ہے، فیصل نیاز ترمذی

یومِ اقبال پر شاعرِ مشرق کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

Web Desk

9 November 2026

شاعرِ مشرق اور مفکرِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کو ان کی عظیم قومی، علمی اور فکری خدمات پر خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے پنجاب اسمبلی میں ایک قرارداد جمع کرا دی گئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی رکنِ پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی اس قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ علامہ اقبالؒ نے اپنے فلسفۂ خودی اور شاعری کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں بیداری، اتحاد اور آزادی کا نیا شعور بیدار کیا، اور قیامِ پاکستان کے لیے ان کا فکری کردار تاریخ میں سنہرے حروف سے درج ہے۔ قرارداد کے ذریعے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ صوبے کے تعلیمی اداروں میں افکارِ اقبالؒ اور فلسفۂ خودی کے فروغ کے لیے خصوصی تقریبات اور آگاہی پروگرامز ترتیب دیے جائیں تاکہ نئی نسل کو حکیم الامت کے افکار اور نظریات سے روشناس کرا کے ملک کو ترقی و استحکام کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔