ضمنی انتخاب: پنجاب کے دونوں حلقوں کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کامیاب
Web Desk
8 November 2026
قومی اسمبلی کے حلقے این اے 77 گوجرانوالہ اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 203 میں منعقدہ ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا ہے۔ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 77 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راشد بشیر ورک کامیاب قرار پائے، جس کے بعد سائرہ افضل تارڑ، بلال فاروق تارڑ اور خرم دستگیر سمیت پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے مرکزی دفتر میں جشن منایا، مٹھائیاں تقسیم کیں اور آتش بازی کی۔ دوسری جانب پی پی 203 کے تمام 185 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے اسد حنیف جٹ 41 ہزار 245 ووٹ حاصل کر کے 18 ہزار 78 ووٹوں کی برتری سے فاتح رہے، جبکہ تحریک احساس پاکستان کے محمد اویس گجر 23 ہزار 167 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ واضح رہے کہ پی پی 203 کی نشست ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی چودھری محمد حنیف جٹ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
متعلقہ عنوانات
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ: پمز کے ڈاکٹروں نے ٹیسٹ کیے
8 November 2026
سینیٹر کامران مرتضیٰ کے گھر و دفاتر پر چھاپوں اور ہراسانی کی پاکستان بار کونسل کے 8 اراکین کی شدید مذمت
8 November 2026
سینیگال کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 21 افراد ہلاک
8 November 2026
کسی بھی دورے کے دوران مارکیٹیں اور کاروبار بند نہ کئے جائیں، مریم نواز کی حکام کو ہدایت
8 November 2026
امریکی انتخابات کے نتائج نے امریکا کو تاریخ میں کئی قدم پیچھے دھکیل دیا: ٹرمپ
8 November 2026
مصر میں مسافر ٹرین حادثہ، متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 64 افراد زخمی
8 November 2026
غزہ میں بارشوں سے 70 ہزار خیمے زیر آب، ساڑھے 3 لاکھ بے گھر افراد متاثر
8 November 2026
ایران کیخلاف کسی بھی طاقت کا اتحاد ناکامی سے دوچار ہوگا: ترجمان ایرانی فوج
8 November 2026